بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


دنیا کی انتہائی مزیدار نوکری،سیروتفریح کے ساتھ ماہانہ اڑھائی لاکھ روپے تنخواہ

  بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018  |  13:17

شب و روز سیرو تفریح، مزے مزے کے کھانوں کا لطف اور تنخواہ ماہانہ اڑھائی لاکھ روپے، بھلا کون ہو گا جو ایسی نوکری کی خواہش نہ کرے۔آپ کو یقین نہیں آئے گا مگر حقیقت یہی ہے کہ تفریحی و سیاحتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ’حین ہیون‘ نے واقعی ایک ایسی ہی نوکری کی پیشکش کر دی ہے۔دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اس کمپنی کوایک ’ہیڈ بلاگر‘ کی ضرورت ہے، جو دنیا بھر کی سیر کرے گا اور اس دوران اپنی دلکش ویڈیوز کمپنی کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کرے گا۔ منتخب ہونے والے شخص کو

دنیا بھر میں خوبصورت تفریحی مقامات، مہنگے ترین ہوٹلوں اور تاریخی مقامات پر جانے کا موقع ملے گا

اور اس تمام سیر و تفریح کے بدلے اڑھائی لاکھ روپے بھی ملیں گے۔ منتخب ہونے والے شخص کی بنیادی ذمہ داری سیر و تفریح کے دوران خوبصورت ویڈیوز بنانا ہے جس میں وہ خود اور اس کے ساتھ موجود دیگر افراد مزہ کرتے نظر آئیں۔ یہ ویڈیوز کمپنی کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی جائیں گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے امیدوار کی تلا ش ہے جو سیر و سیاحت کا بے حد شوقین ہو اور کیمرے کے سامنے خود اعتماد اور مسرور نظر آتا ہو۔کامیاب امیدوار کو دنیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے تہواروں، تفریحی پارٹیوں وغیرہ میں بھی شرکت کرنی ہوگی اور ان کی ویڈیوز بھی بنانی ہوں گی۔ عمر کی کوئی قید نہیں اور نہ ہی تجربہ ضروری ہے۔ اگر آپ اس ملازمت کیلئے درخواست دینے کے خواہشمند ہیں تو اپنے متعلق ایک دلچسپ ویڈیو بنا کر کمپنی کے ای میل ایڈریس [email protected]پر بھیج دیں۔ ویڈیو کی طوالت دو منٹ سے زائد نہیں ہونی چاہیے اور اس کے ساتھ اپنا CVبھی ضرور بھیجیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎