بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

جوس پینا کتنا نقصان دہ؟جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے

  بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018  |  17:12

پھلوں کا جوس ایسے افراد کے لئے بہت اچھا ہے جو فروٹ کھانا نہیں چاہتے اور یہ وٹامن حاصل کرنے کا ایک عمدہ اور صحت مند ترین ذریعہ بھی ہے خاص طور پرجب آپ بیمارہوں ، بخار یا فلو کی کیفیت ہو ایسے وقت میں تازہ پھل کا  جوس وٹامن اور غذائی اجزاء کی کمی کو بھر پور انداز میں پورا کرتا ہے۔اس مقصد کیلئے فروٹر،کینو ،مالٹا ، سیب ،انار، موسمی متعدد فروٹ ہیں، جن سےوٹامن سے بھر پور، صحت مند رس تیار کر سکتے ہیں اگر انہیں گھر پرہی تیار کیا جائے لیکن کیا آپ کے علم میں یہ

ہے کہ ان پھلوں سے حاصل جوس کامخصوص وقت میں استعمال کتناخطرناک ہوسکتا ہے؟ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے یا دن کےکھانے کے ساتھ کسی قسم کے جوس کا استعمال غیر صحت مندانہ عادت ہے معلوم ہے کیوں؟اس کی وجہ ماہرین یہ بیان کرتے ہیں کہ فروٹ جوس یا کسی قسم کا فروٹ نمک کے ساتھ کھانے سے جلدی بیماری سمیت 42مختلف بیماریوں کے حملہ آوور ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے خاص طور پرمعدہ تیزابیت کا شکار ہوجاتا ہے اورآپ موٹاپے کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔چینی اور نمک دونوں مخالف خواص رکھتے ہیں اس لئے ان کا استعمال ان کے خواص کو مد نظر رکھتے ہو ئے کرنا ضروری ہے بصورت دیگر یہ آپ کے نظام ہضم کوشدید متاثر کرتے ہو ئے اسے تباہ کردے گا اور نتیجتاً زہریلا مادہ پیدا کرے گا۔غذا کے خواص کو ملحوظ خاص نہ رکھا جائے تو ایسی غذائیں آپ کے نظام کو بے اعتدال کرتی ہیں جس کے نتیجہ میں غیر ضروری گیس بنتی ہے ریاہ کا عمل متاثر ہوتا ہے جس کے بعدبد ہضمی بڑھ جاتی ہے،معدہ میںجلن اور اسکی حدت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے اور یوں پورا جسم بے اعتدالی کا شکار ہوجا تا ہے۔غذا کےاشتراک کے وقت دو چیزوں کا خاص طور پر خیال آپ کے ذہن میں ہونا ضروری ہے کہ دو ایسی اشیاء کےاجزاء کا اشتراک نہ ہو جو خواص کے لحاظ سے مختلف ہو۔ جب کہ دوسری احتیاط یہ ہے کہ جوس کے ساتھ نمکین غذا مضر صحت ہوگی اور ان دونوں کا ملاپ یا اشتراک نقصان کا باعث بنے گا۔اسی طرح دودھ کے ہمراہ نمکین غذا کا اشتراک بلکل ہی نا موزوں ہوگا اور خرابیوں کا باعث بنے گا جبکہ دودھ کے ساتھ پراٹھہ کھانے کی لت بھی انتہائی مضر صحت جو نظام ہضم کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ہمارے معاشرے میں پائی جانے والی ایک اور خراب عادت جو سونے سے قبل فروٹ کھانے اور جوس پینے کی ہے اس عادت کو فوری طور پر چھوڑنا ضروری ہے، کیوں کہ فروٹ کھاکر یا جوس پی کر سونے سے جسم میں بے تحاشہ شکر پیدا ہوتی ہے اوراس کیفیت میں توانائی انتہائی بلند ہو تی ہے،اس وقت آپ کا جسم انتہائی متحرک ہونا چاہئے لیک جسم متحرک ہونے کے بجائے سستی کی جانب گامزن ہوتا ہے اور آپ نیند کی کیفیت میں ہو تے ہیں،یہ صورت حال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہوتی ہے جو مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔اس تمام صورت حال کو سامنے رکھنے کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ آپ کا دن فروٹ کے بغیر ہو بلکہ فروٹ تو انسانی جسم کی ضروریات پوری کرنے کیلئے انتہائی ضروری ہیں اور ان سے جسم کو مطلوب تمام وٹامن حاصل ہوتے ہیں اور یہ جسم میں پیدا ہونے والے زہریلے اور فاضل مادے کے خاتمے کا بہتری ذریعہ ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎