بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

رمضان المبارک میں بہترین صحت برقرار رکھنے کی غذائی ترکیب جاری کر دی گئی

  جمعرات‬‮ 17 مئی‬‮‬‮ 2018  |  5:18

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سحر وافطار میں کھانے پینے کے حوالے سے غذائی ترکیب جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی نیوٹریشنز کا کہنا ہے سحری میں چنے ،آٹے کی روٹی، دلیہ، چاول، پھلی دانے کھانے کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔ فائبر سے بھرپور پھل اور سبزیاں، سیب، امرود، آڑو ،آلو اور پالک جیسے کھانوں کو ترجیح دی جائے۔ ماہر غذائیت کے مطابق روزہ کے طویل دورانیہ کے پیش نظر ریشے والی غذائیں کھانا زیادہ بہتر ہے۔گوشت اور مرغن غذاوں کا استعمال ہر ممکن حد تک کم سے کم کیا جائے۔ سحر و افطار میں چائے کا کم استعمال یا

گریز کرنا صحت کے لیے بہترین ہے۔سحر کے اوقات میں دودھ دہی اور ان کے استعمال سے تیار کردہ اشیاء کے استعمال کو دستر خوان کا لازمی حصہ بنائیں۔ سحر و افطار میں ضرورت سے زیادہ کھانا صحت کے لیے انتہائی خطرناک عمل ہے۔فوڈ اتھارٹی نیوٹریشنز کا کہنا ہے کہ زیادہ چکنائی، نمک اور چینی پر مشتمل کھانوں کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔ افطاری کے فورا بعد زیادہ پانی پینے سے اجتناب کیا جائے۔افطار میں میٹھے مشروبات اور کاربونیٹڈ کولا ڈرنکس کی بجائے لیموں پانی کاستعمال جسمانی پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔گھروں میں پکوڑے سموسے تیار کرنے میں استعمال شدہ تیل کا دوبارہ استعمال مت کریں کیونکہ دوبارہ استعمال کرنا صحت کیلئے مضر ہے۔رمضان المبارک میں تلی ہوئی اشیاء کا کم سے کم استعمال کریں۔ماہ مبارک میں جسمانی ورزش میں کمی کسی صورت نہ کی جائے۔ رمضان میں غذائی لاپرواہی صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہیں۔تفصیلی رمضان ڈائیٹ چارٹ کے لیے اپنے غذائی ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔اپنی صحت کو برقراررکھنے اوربہترین راہ نمائی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینک سے ٹیلی فون پر رابطہ کریں یا خود تشریف لائیں۔محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آپکی صحت کا خیال ہماری اولین ترجیح ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎