بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

ماہ رمضان ،ادب و احترام، فیاضی و سخاوت اور روحانی مشاہدہ نفس کا وقت ہے،امریکی وزیر خارجہ کے پیغام نے مسلمانوں کے دل جیت لئے

  جمعرات‬‮ 17 مئی‬‮‬‮ 2018  |  8:09

ماہ صیام کے آغاز کے موقع پر امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو امن اور رمضان المبارک کی برکتوں کے لیے دعاگو ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ رمضان کا مہینہ ادب و احترام، فیاضی و سخاوت اور روحانی مشاہدہ نفس کا وقت ہے۔ رمضان المبارک کمیونٹی سے محبت بانٹے کا بھی مہینہ ہے اور اکثر و بیشتر اس مہینے میں خاندان اور دوستوں سےدوبارہ رابطے بحال کیے جاتے ہیں۔یہ مہینہ مسلمانوں کو یہ درس دیتا ہے کہ وہ ان لوگوں کی مدد کریں جو کم

نصیب ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور دنیا بھر میں مسلمان اس مہینے کے دوران ہر روز اپنے معاشروں کے لیے عطیات دیں گے اور لاکھوں افراد خدمت اور اپنے ہمسائیوں کو کچھ لوٹانے کے لیے خصوصی انداز میں کام کریں گے۔اس ماہ کے دوران ہر سال دنیا بھر میں ہمارے بہت سے سفارت خانے اور قونصل خانے مسلمانوں اور دوسرے عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کو اکھٹا کرنے کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کرتے ہیں جو امن ، استحکام اور خوشحالی کی منزل کے حصول کے ہمارے عہد سے وابستہ ہیں۔اس طرح کی تقریبات اور اشتراک ہماری سفارت کاری ، شرکت داری کے ذریعے مضبوط کمیونیٹز کے لیے راستہ ہموار کرنے اور تنوع کے احترام کے کلیدی پہلوں میں شامل ہیں۔میں اس ماہ کے آغاز کے موقع پران سب کے لیے ایک بہت خوش کن اور خوشحال رمضان کریم کی خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎