بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

راس الخیمہ میں افسوسناک واقعہ ،5 ایشیائی شہری زخمی

  جمعرات‬‮ 17 مئی‬‮‬‮ 2018  |  10:56

متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں 5 ایشائی شہری زخمی ہو گئے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق حادثہ راس الخیمہ کے ریفعہ علاقے میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ۔ راس الخیمہ کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈرایکٹر کمانڈر احمد سعید ال سام ال نقبی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں صبح ساڑھے سات بجے کار اور مائیکروبس کے درمیان تصادم کے اطلاع موصولہوئی تھی جس پر ٹریفک پولیس کی ایک ٹیم ایمبولینس ، پیرا میڈیکس سٹاف اور ریسکیو ٹیم کے ساتھ فوری طور پر جائے

پر پہنچی اور فوری طور پر زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا ۔مقامی ذرائع کے مطابق ملبے کو فوری طور پر سڑک سے ہٹایا گیا اور سڑک کو معمول کی آمدورفت کے لیے خالی کیا گیا ۔ ڈرایکٹر کمانڈر احمد سعید ال سام ال نقبی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کی باعث پیش آیا تھا ۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور جنکی عمریں 26 اور 27 سال تھیں معمولی طور پر زخمی ہوئے تھے جبکہ باقی کے دوافراد معمولی طور پر زخمی ہوئے تھے اور ایک 54 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا تھا ۔54 سالہ شخص کی حالت تشویشناک ہے اور اسے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے ۔محکمہ ٹریفک کے ڈرایکٹر کمانڈر احمد سعید ال سام ال نقبی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے بصورت دیگر ایسے واقعات پیش آتے رہیں گے ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎