بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر حد عبور کر لی غیرقانونی تارکین وطن کو جانور قرار دیدیا

  جمعرات‬‮ 17 مئی‬‮‬‮ 2018  |  13:19

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر حد عبور کر لی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اجلاس میں غیرقانونی تارکین وطن کو جانور قرار دے دیا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی زبان پر کنٹرول نہیں، انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو جانور قرار دے ڈالا۔ وائٹ ہاؤس میں کیلیفورنیا سے آئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نےغیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں کہا کہ وہ بہت برے ہیں، ہم انہیں نکالتے ہیں اور وہ پھر ملک میں داخل ہو ٹرمپ نے

اہلکاروں سے گفتگو ان الفاظ میں کی " آپ یقین نہیں کریں گے کہ یہ لوگ کتنے برے ہیں، یہ انسان نہیں جانور ہیں۔ ہم انہیں اپنے ملک سے اس شرح میں اور ایسے طریقے سے نکالیں گے جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا"۔انہوں نے میکسیکو کے بارے میں کہا کہ وہ امریکا کی مدد نہیں کر رہا، نہ تو اس سے تجارت میں امریکا کا فائدہ ہے اور نہ وہ سرحد پر کچھ کر رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ بات بھول گئے ہیں کہ انکے والد بھی ایک جرمن تارک وطن ہیں، جنہیں جرمنی نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔دریں اثناء ٹرمپ انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جون میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع ملاقات حالیہ واقعات کے باوجود منسوخ نہیں ہو گی۔وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔اس سے قبل شمالی کوریا نے سخت الفاظ پر مبنی بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے دھمکی دی کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا سے ان کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دیا تو وہ 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا ہکبی سینڈرز نے کہا کہ 'اگر ملاقات طے پاتی ہے تو صدر ٹرمپ اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں، اور اگر ملاقات نہیں ہوتی تو ہم شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کی مہم جاری رکھیں گے۔'جب صدر ٹرمپ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ 'ہم دیکھیں گے۔' لیکن انھوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ امریکہ شمالی کوریا پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دے گا۔

واشنگٹن(آن لائن) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر حد عبور کر لی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اجلاس میں غیرقانونی تارکین وطن کو جانور قرار دے دیا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی زبان پر کنٹرول نہیں، انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو جانور قرار دے ڈالا۔ وائٹ ہاؤس میں کیلیفورنیا سے آئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےصدر ٹرمپ نےغیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں کہا کہ وہ بہت برے ہیں، ہم انہیں نکالتے ہیں اور وہ پھر ملک میں داخل ہو جاتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلکاروں سے گفتگو ان الفاظ میں کی ” آپ یقین نہیں کریں گے کہ یہ لوگ کتنے برے ہیں، یہ انسان نہیں جانور ہیں۔ ہم انہیں اپنے ملک سے اس شرح میں اور ایسے طریقے سے نکالیں گے جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا”۔انہوں نے میکسیکو کے بارے میں کہا کہ وہ امریکا کی مدد نہیں کر رہا، نہ تو اس سے تجارت میں امریکا کا فائدہ ہے اور نہ وہ سرحد پر کچھ کر رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ بات بھول گئے ہیں کہ انکے والد بھی ایک جرمن تارک وطن ہیں، جنہیں جرمنی نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔دریں اثناء ٹرمپ انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جون میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع ملاقات حالیہ واقعات کے باوجود منسوخ نہیں ہو گی۔وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔اس سے قبل شمالی کوریا نے سخت الفاظ پر مبنی بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے دھمکی دی کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا سے ان کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دیا تو وہ 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا ہکبی سینڈرز نے کہا کہ ‘اگر ملاقات طے پاتی ہے تو صدر ٹرمپ اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں، اور اگر ملاقات نہیں ہوتی تو ہم شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کی مہم جاری رکھیں گے۔’جب صدر ٹرمپ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ‘ہم دیکھیں گے۔’ لیکن انھوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ امریکہ شمالی کوریا پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دے گا۔