بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


دنیا میں سب سے زیادہ محبت کس سے کرتے ہو؟

  جمعرات‬‮ 17 مئی‬‮‬‮ 2018  |  21:58

ایک دن ایک جٹ بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آیا- کہنے لگا "دنیا داری زیادہ نہیں جانتا، عشق حقیقی سمجھنا ہے-" بابا جی نے کہا " یہ بتاؤ کے دنیا میں سب سے زیادہ محبت کس سے کرتے ہو؟" جواب دیا- "اپنی بھینس سے کرتا ہوں-" بابا جی نے کہا-"آج سے تمھارا سبق یہی ہے کہ اسے دیکھتے رہو، چھ مہینے تک-" بندہ خوش ہوگیا- چھ مہینے کے بعد حاضر ہوا تو بابا جی نے پوچھا کہ "کون؟" اس نے کہا "جٹ"-بابا جی نے پھر حکم کیا کیا- جاؤ اور چھ مہینے بعد آنا-جس دن وہ بابا جی

کو ملنے آیا تو دروازے سے سر ٹکرا کر واپس ہو جاتا اندرنہیں جا رہا تھا- بابا جی نے اس سے پوچھا- "بھائی! اندر کیوں نہیں آتے؟" کہنے لگا- "بابا جی! اندر کیسے آؤں، میرے دونوں سینگ اس دروازے میں پھنس جاتے ہیں-" بابا جی نے ہنستے ہوئے کہا- "جاؤ! آج تمھارا سبق پورا ہوا- رانجھا رانجھا کر دی نی میں آپے رانجھا ہوئی.عشق حقیقی یہی ہے کہ اپنی ذات کی نفی ہو جائے-

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎