Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مسئلہ صرف نیت اور محنت کا ہے

  جمعہ‬‮ 18 مئی‬‮‬‮ 2018  |  13:58

آپ تصویر میں جوٹرین دیکھ رہے ہیں یہ ٹرین پیرس سے ایمسٹرڈیم جاتی ہے اور اس کے راستے میں سوا تین کلومیٹر کی ایک ٹنل آتی ہے۔ فرانس اور امریکا کے سائنس دانوں نے اس ٹنل کے اوپر شمسی توانائی کے سولہ ہزار پینلز لگا دئیے ہیں۔ یہ پینلز ایک گھنٹے میں تین ہزار تین سو میگا واٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔ یہ ٹرین اس بجلی سے چل رہی ہے اور فرنچ گورنمنٹ کا کہنا ہے یہ بارہ ایکڑ کے اس رقبے سے صرف سورج کی روشنیسے ایک گھنٹے میں اتنی بجلی پیدا کر رہے ہیں جو ایک ہزار گھروں

کی سالانہ ضرورت کے برابر ہوتی ہے اور اس سے چار ہزار ٹرینوں کو بیک وقت چلایا جا سکتا ہے۔ فرنچ حکومت نے اس منصوبے پر صرف 2 کروڑ 28 لاکھ ڈالر خرچ کئے ہیں اوریہ ایک درمیانے سائز کے تھرمل پاور پلانٹ کی قیمت کے برابر ہے اور پاکستان میں صرف این آئی سی سکینڈل میں اس سے چار گنا زیادہ کرپشن ہوئی۔یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا منصوبہ ہے۔ آپ دنیا کا اندازا لگائیے لوگ سورج کی روشنی سے بارہ ایکڑ زمین پر سولہ ہزار پینلز لگا کراتنی بجلی پیدا کر رہے ہیں جتنا ہمارا شارٹ فال ہے اور ہم اگر فرانس کی طرح سولہ ہزار سولر پینل لگا لیں تو ہم لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکل سکتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے اگر فرانس یہ کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔ کیا فرانس کے لوگ ہم سے بڑا دماغ لے کر پیدا ہوتے ہیں یا پھر قدرت نے انہیں تین چار ہاتھ دے رکھے ہیں۔ہمارا خیال ہے مسئلہ صرف نیت اور محنت کا ہے۔ ہم محنت اور نیت میں مار کھا رہے ہیں چنانچہ ہم بجلی کی کمی کی وجہ سے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ فرانس جیسے ملک ایک ایک منصوبے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎