بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مضبوط اور خوبصورت مسلز بنانے میں مددگار غذائیں

  ہفتہ‬‮ 26 مئی‬‮‬‮ 2018  |  4:49

ر شخص کو اپنے مسلز کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کا شوق ہوتا ہے جس کے لیے جسمانی سرگرمیاں ضروری ہوتی ہیں مگر خوراک کی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں۔ درحقیقت درست غذا حیرت انگیز انداز سے جسم کو بنانے کے ساتھ ساتھ ہارمون کے توازن کو بھی درست رکھتی ہے۔ یہاں ہم ڈان کے توسط سے ایسی غذاﺅں کا ذکر ہے جو مسلز بنانے میں فائدہ مند ہوتے ہیں۔گوشت ماہرینِ طب اگرچہ اس بات پر تو اب تک متفق نہیں ہوسکے کہ گوشت نقصان دہ ہے یا فائدہ مند، مگر ایک بات واضح ہے، گوشت کا استعمال ایک ہارمون

ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھاتی ہے خاص طور پر اگر کم چربی والا گوشت کھانا اکثر استعمال کریں (روزانہ نہیں)۔انڈے انڈے وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتے ہیں جو خون میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح معمول پر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، ایک انڈہ روزانہ آپ کی غذا کا حصہ ہونا چاہیے، تاہم اس سے زیادہ کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا ضروری ہے۔تربوز تربوز دوران خون کو بہتر بناتا ہے جس کے دل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کولیسٹرول کی سطح کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے، بس مسئلہ یہ ہے کہ یہ پھل سال میں ایک مخصوص عرصے میں ہی کھانے کو ملتا ہے۔گوبھی گوبھی جسم میں ایسٹروجن (فیمیل ہارمون) کی سطح کم کرتا ہے جبکہ ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھاتا ہے، اسے کسی بھی شکل میں کھائیں فائدہ ہوتا ہے۔شہد شہد جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے بہترین ہے، روزانہ ایک چمچ شہد کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔لہسن لہسن میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو تناﺅ میں کمی لاتا ہے جس سے بلاواسطہ طور پر مسلز بنانے میں مدد ملتی ہے۔انگور انگور میں موجود اجزاء عمر بڑھنے کے اثرات کو سست کرتے ہیں جبکہ اس سے ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے، اس کے لیے روزانہ کچھ مقدار میں اس مزیدار پھل کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔بیج ہر قسم کے بیج وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، جنھیں سوپ، سلاد، تلنے یا پھر کسی بھی شکل میں کھایا جاسکتا ہے، یہ نہ صرف ٹیسٹوسٹیرون کی سطح برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ دل کو بھی صحت مند رکھتے ہیں۔دودھ دودھ وٹامنز سے بھرپور مشروب ہے جو مسلز کو بنانے میں مدد دیتا ہے، اس میں کیلشیئم ہوتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے جبکہ وٹامن ڈی ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھاتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎