بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اسلام آباد کے چند خوفناک اور پراسرار مقامات

  ہفتہ‬‮ 26 مئی‬‮‬‮ 2018  |  22:15

اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک خوبصورت٬ پرامن اور پرسکون شہر ہے- اگر آپ اپنی کاروباری مصروفیات سے تھک چکے ہیں تو آپ بلا جھجک آرام و سکون کے لیے کچھ وقت اس شہر میں گزار سکتے ہیں جہاں نہ تو کوئی ٹریفک کا اژدھام پایا جاتا ہے اور نہ شور کی آلودگی- تاہم اسلام آباد کےکچھ مقامات ایسے بھی ہیں جنہیں خوفناک اور پراسرار قرار دیا جاتا ہے- یہ ایسے مقامات ہیں جہاں رات کے وقت جانے سے منع کیا جاتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام مقامات

سیاحتی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ ان مقامات کی سیر کو بھی آتے ہیں-Buddhist Graveyard یہ بدھ مت مذہب کے پیروکاروں کا قبرستان ہے جو کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں واقع ہے- اس قبرستان کو دیکھنے کے لیے آنے والے متعدد سیاحوں اور دیگر افراد کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یہاں رونے اور کسی کے چلنے کی آوازیں سنی ہیں-Trail-3 Margalla Hills مارگلہ کی پہاڑیاں اسلام آباد کا ایک مقبول ترین سیاحتی مقام ہے- تاہم ان پہاڑیوں کی بلندی تک پہنچنے والے ایک مخصوص راستے کو لوگ خوفناک قرار دیتے ہیں- اکثر سیاحوں نے اس مقام کے حوالے سے شکایت کی ہے کہ انہیں یہاں موجود جنگلات سے سرگوشیوں اور عجیب و غریب سرسراہٹ کی آواز آئی تھیں- اور یہ تمام خوفناک سرگرمیاں عموماُ رات کے اوقات میں ہوتی ہیں-Kachnar Park کچنار پارک بھی ایک انتہائی خوبصورت پارک ہے اور اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 میں واقع ہے- لیکن اس پارک کے حوالے سے بھی کئی خوفناک خبریں جنم لے چکی ہیں- رات کے وقت پارک کی سیر کو آنے والے اکثر افراد نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے- ان افراد کا واسطہ غیر معمولی سرگرمیوں سے پڑ چکا ہے-Shah Allah Ditta Caves شاہ اﷲ دتہ نامی یہ غاریں انتہائی قدیم ہیں اور ان کی تاریخ 700 سال پرانی ہے- مختلف سیاحوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتی ہیں جیسے کہ دو لوگ آپس میں بات چیت کر رہے ہوں- سیاحوں کے مطابق ایسی آوازیں رات کے وقت آتی ہیں- یہ قدیم غاریں اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں واقع ہیں-

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎