بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل ‎, اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

نوکری چھوڑنے کے پانچ عجیب و غریب انداز

  منگل‬‮ 29 مئی‬‮‬‮ 2018  |  16:03

جمعرات کو ایک عجیب واقعہ ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اچانک ہی ڈلیٹ ہو گیا اور تقریباً گیارہ منٹ بعد اسے بحال کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر خوب باتیں ہونے لگیں۔ کچھ کو لگا کہ شاید انکا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تو کچھ کو لگا تکنیکی خرابی ہو گئی۔ لیکن جب اس واقعہ کی حقیقت سے پردہ اٹھا تو معلوم ہوا کہ یہ کارنامہ ٹوئٹر کے ایک ملازم کا تھا۔اس شخص کا ٹوئٹر کمپنی میں ملازمت کا آخری دن تھا اور نوکری چھوڑنے سے پہلے اس نے اس دن کو یادگار

نوکری چھوڑنا ہمارے کریئر کا ایک بڑا اور اہم فیصلہ ہوتا ہے۔ کئی مرتبہ دفتر سے پریشان ہوکر، تنخواہ کم ہونے پر یا پھر ساتھیوں کے ساتھ تال میل ٹھیک نہ ہونے پر نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔لیکن کئی مرتبہ ہم خوشی خوشی نوکری چھوڑتے ہیں یا تو ریٹائرمنٹ پر یا بہتر نوکری مل جانے پر، حالات چاہے جو بھی ہوں سب سے اہم یا مشکل ہوتی ہے اپنے باس یا ساتھیوں کو نوکری چھوڑنے کی خبر دینا۔ ہم آپکو نوکری چھوڑنے کے سب سے عجیب و غریب پانچ واقعات بتاتے ہیں۔ 2010 میں سٹیون سلیٹر نام کے ایک مرد ائر ہوسٹس پرواز کے دوران مسافروں سے اتنے پریشان ہوئے کہ انھوں نے پیٹربرگز سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران ہی نوکری چھوڑ دی۔سٹیون مسافروں کو بار با رسمجھا تے رہے کہ وہ زیادہ سامان لیکر جہاز پر سوار نہ ہوں کئی لوگوں نے انکی درخواست کو نظر انداز کیا۔ اس کے بعد سٹیون نے پرواز کے درمیان ہی انٹر کام پر اپنی ملازمت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'ان سبھی کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے پچھلے بیس سال تک میرا ساتھ دیا'۔ حالانکہ اس طرح نوکری چھوڑنے پر انہیں اپنی کمپنی کو دس ہزار ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔2013 میں کرس نام کے ایک شخص نے جو ہومز ہوائی اڈے پر سرحدی فوج میں کام کرتے تھے ملازمت چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان ایک کیک کے ذریعے کیا۔ کرس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نوکری سے بیزار ہو چکے تھے اب وہ کیک بنانے کا کاروبار کرتے ہیں۔ماریا شفرین ایک اینی میٹر کا کام کرتی تھیں انہوں نے اپنی نوکری چھوڑنے کی خبر یو ٹیوب پر ایک ڈانس ویڈیو پوسٹ کر کے دی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ڈانس میرے باس کے لیے ہے جنہیں ہمیشہ اس بات کی فکر رہتی تھی کہ ہر ویڈیو کو کتنے لوگوں نے دیکھا۔ 2011 میں روہڈز آئلینڈ میں ایک ہوٹل کے ملازم نے جب نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو پورے بینڈ باجے کے ساتھ آئے اور باس کے ہاتھ میں استفعی تھما دیا۔ انکا یہ ویڈیو بھی وائرل ہو گیا اور اسے سات لاکھ لوگوں نے دیکھا۔ آج وہ ایک نئے بینڈ کے ساتھ کام کرتے ہیں اور گانے بھی گاتے ہیں۔ آسٹریلیا کی ایک اخبار میں کام کرنے والے لیوک بینج کو جب معلوم ہوا کہ انکی جگہ کسی اور کو رکھا جا رہا ہے تو انھوں نے نوکری چھوڑنے کا عجیب طریقہ اپنایا اخبار کے ساتھ اپنے آخری ایڈیشن کو ہائی جیک کر کے انھوں اس پر فحش تصاویر لگا دیں اور فرنٹ پیج پر اپنا برہنہ کارٹون بنا کر لگایا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎