بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


آپ کے بچے جنت کے بارے میں کیا سوچتے ہیں

  بدھ‬‮ 30 مئی‬‮‬‮ 2018  |  13:19

الحمدللہ، بیٹے کے ذہن میں جنت کا بہت دلچسپ اور مزے کا تصور ہے. ایک دن چاکلیٹ کھا رہا تھا، میں نے اسے بتایا کہ جنت میں ہمارے گھر سے بھی بڑی بڑی چاکلیٹس ہوں گی، اور جیلی اتنی بڑی ہوں گی کہ آپ ان کے اوپر چھلانگیں لگا سکیں گے، اور یہاں تو آپ کو دانت برش کرنے پڑتے ہیں اور زیادہ چاکلیٹ کھانے سے دانت خرابہو جاتے ہیں، جنت میں آپ جتنی مرضی چاکلیٹ کھانا، دانت بالکل بھی خراب نہیں ہوں گے، بے شک برش مت کرنا، کیونکہ اللہ کی بنائی ہوئی بہت سپیشل چاکلیٹس ہوں گی.  بیٹے

کی آنکھیں حیرت، تعجب اور خوشی سے چمک اٹھیں. اب جب بھی دعا مانگتا ہے تو یہی کہتا ہے کہ "اللہ جی! میں جب جنت میں جاؤں تو مجھے بہت بہت بہت بڑا سا پیزا/چاکلیٹ /آئس کریم دینا."  وہ یہ بھی جانتا ہے کہ جب وہ جنت میں جائے گا تو سپائیڈرمین کی طرح لٹک سکے گا یا آئرن مین کی طرح اڑ سکے گا. یا وہ جب چاہے گا، اپنے آپ کو روبوٹ بنا لے گا.الحمدللہ، اس کے ذہن میں شیطان کے بارے میں بھی اس کی عمر کے حسب سے واضح تصور ہے کہ شیطان نہیں چاہتا کہ وہ جنت میں جائے اور اس کے پاس اتنی ساری پاورز آ جائیں، اس لیے وہ ہم سے ایسے کام کروانا چاہتا ہے جس سے امی ابو اور اللہ جی ناراض ہوتے ہیں. کبھی کبھی غلطی ہو بھی جاتی ہے لیکن اگر اللہ سے معافی مانگ لی جائے تو سب ٹھیک ہو جاتا ہے.  میں نے کل صبح بیٹے کو بتایا کہ اب رمضان شروع ہو گیا ہے تو آپ جو بھی اچھا کام کریں گے، اللہ جی آپ کو اس کے 70 پوائنٹس (ثواب) دیں گے. عام دنوں میں اس کام پر ایک ہی پوائنٹ ملتا تھا. اور بیٹا یہ بات جانتا ہے کہ اللہ کے پاس اس کے جتنے زیادہ پوائنٹس ہوں گے، جنت میں اسے اتنی ہی زیادہ سپر پاورز اور چیزیں ملیں گی. (آج کے بچے بھی ناں! سپر پاورز کے چکر میں!) اور ماشاءاللہ صبح سے وہ اپنے پوائنٹس گن رہا تھا.میں نے بہنا کو سلام کیا ہے، 70 پوائنٹس  امی کی فوراً بات مانی ہے. 70 پوائنٹس اپنے ناشتے کی پلیٹ پوری ختمکی ہے. 70 پوائنٹس  مجھ سے تھوڑا سا دودھ میز پر گر گیا تھا. میں نے صاف کر دیا. ، 70 پوائنٹس کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھی، 70 پوائنٹس  گھر سے نکلتے ہوئے دعا پڑھی، 70 پوائنٹس......  سکول سے واپسی پر ایک جگہ کوک کا خالی کین کسی نے پھینکا ہوا تھا. میں نے بیٹے کو کہا کہ اگر آپ اسے اٹھا کر کوڑا دان میں پھینک دو گے تو اس پر بھی آپ کو 70 پوائنٹس ملیں گے. ماشاءاللہ، اس کے بعد راستے میں تین چار بوتلیں اور بھی ملیں، بیٹے نے خود ہی اٹھا کر کوڑے دان میں ڈال دیں. رات کو اپنے بابا کو بتا رہا تھا کہ آج میرے ایک ہزار سے بھی زیادہ پوائنٹس ہو گئے اللہ جی کے پاس آپ کے بچے کیا کہتے/کرتے/سوچتے ہیں جنت کے بارے میں؟

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎