بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جسم کا اہم ترین عضو

  پیر‬‮ 4 جون‬‮ 2018  |  5:33

جگر ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم عضو ہے- جگر ایسے کئی کاموں کا ذمہ دار ہوتا ہے جو جسم کے میٹابولزم میں توازن قائم رکھتے ہیں- جگر ہمارے جسم میں موجود زہریلے مادوں کے اخراج کے حوالے سے بھی مدد فراہم کرتا ہے- لیکن مختلف غذاؤں کا غلط انتخاب ہمارے جگر کو نہ صرف اسے شدید نقصان پہنچاتا ہے بلکہ اسے کمزور بھی بنا دیتا ہے

کیونکہ ہم غذاؤں کے معاملے میں صحت سے زیادہ ذائقے پر توجہ دیتے ہیں- لیکن ہم آپ کو یہاں چند ایسے بہترین طریقوں اور غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں آپ

اپنی روزمرہ زندگی میں رائج کر کے اپنے جگر مضبوط اور طاقتور بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی کارکردگی کو مؤثر بھی بنا سکتے ہیں-

پھل چند خاص پھلوں کا استعمال آپ کے جگر کو طاقت فراہم کرتا اور اسے مضبوط بناتا ہے اور ان پھلوں میں سنگتر ٬ آڑو اور چکوترے شامل ہیں- ان پھلوں میں وٹامن سی اور اینٹی اوکسیڈنٹس کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ جگر کی صفائی کا ایک بڑا قدرتی ذریعہ ہے- سیب بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے اور جگر پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرتا ہے-سبزیاں سبزیوں کا استعمال بھی آپ کے جگر کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ بھی جگر کی مضبوطی کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں- ہرے پتوں والی سبزیوں کو اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں کیونکہ یہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتی ہیں اور ساتھ ہی جگر کے بوجھ میں کمی بھی کرتی ہیں- اس کے علاوہ ان سبزیوں میں جگر کی صفائی کی خصوصیت بھی موجود ہوتی ہے-خشک میوہ جات اخروٹ٬ کاجو اور مونگ پھلی ایسے میوہ جات ہیں جن میں اومیگا تھری ایسڈ پایا جاتا ہے- ان خشک میوہ جات میں پائی جانے والی یہ خصوصیت جگر کی صفائی اور صحت بھال رکھنے کے حوالے سے انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے-زیتون کا تیل زیتون کے تیل کو اگر اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں جیسے کہ یہ جگر کی صحت میں بہتری لاتا ہے- زیتون کا تیل نہ صرف جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے بلکہ جگر کو طاقت بھی بخشتا ہے اور اس پر پڑنے والے اضافی بوجھ میں کمی بھی لاتا ہے-چینی کا محدود استعمال اگر آپ اپنے جگر کو زیادہ مؤثر اور طاقتور بنانا چاہتے ہیں تو کوشش کیجیے کہ چینی کا استعمال کم کریں- آپ کو مصنوعی میٹھوں کا استعمال بالکل ترک کردیں- اور جسم میں شوگر کی مقدار کو پورا کرنے کے لیے پھلوں کا استعمال کریں- اس طرح آپ کو نہ صرف مطلوبہ شوگر حاصل ہوگی بلکہ کئی اہم معدنیات بھی حاصل ہوں گے-چکنائی کم کریں چکنائی پر مشتمل غذاؤں کا استعمال اعتدال پسندی کے ساتھ کریں تاکہ جگر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ بہتر انداز میں کر سکے- مارجرین یا مختلف تیل کا استعمال کم کرنے سے آپ کا جگر مؤثر انداز میں اپنا کام سرانجام دے سکے گا اور ساتھ ہی مضبوط بھی بنے گا-مصنوعی میٹھے اور پیک کھانے مصنوعی میٹھوں اور بازار میں دستیاب پہلے تیار شدہ یا پیک کھانوں کے استعمال کو اپنی خوراک میں سے باہر نکال دیجیے اور اپنے جگر کو وہ آرام مہیا کیجیے جس کا وہ حقدار ہے- یہ مصنوعی چیزیں آپ کے جگر پر نہ صرف بوجھ بڑھاتی ہیں بلکہ اسے شدید نقصان بھی پہنچاتی ہیں- اس کے علاوہ آپ کے جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہیں- 

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎