بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


خدا ایک اور بت دو

  پیر‬‮ 4 جون‬‮ 2018  |  16:42

ایک آدمی نے ایک زیر تعمیر مندر کا دورہ کیا جہاں اس نے ایک مورتکار کو خدا کا بت بناتے دیکھا۔ اسی وقت اس نے ایسا ہی ایک اور بت اس کے پاس پڑے دیکھا۔ حیرانی سے آدمی نے مورتکار سے پوچھا: کیا تمہیں ایک ہی خدا کے دو مجسموں کی ضرورت ہے؟ مورتکار نے دیکھے بغیر جواب دیا: نہیں،ہمیں ایک ہی چاہیئے مگر پچھلا والا تکمیل کے آخری مراحل میں آکر خراب ہوگیا۔ اس آدمی نے بت کا معائنہ کیا اور پایا کہ اس پر تو کو خرابی یا توڑ پھوڑ موجود نہیں ہے۔ اس نے پوچھا: کدھر ہے

خرابی؟  اپنے کام میں مصروف مورتکار نے کہا: بت کی ناک پر خراش کا نشان ہے۔تم بت کو کہاں لگاؤ گے۔ مورتکار نے کہا کہ یہ 25 فٹ اونچے ستون پر رکھا جائے گا۔ آدمی نے بڑی بے چینی سے پوچھا: اگر بت کو اتنے اوپر رکھو گے تو ناک پر یہ چھوٹا سا نشان کون دیکھ سکے گا؟ مورتکار نے ایک لمحے کے لیے اپنا کام روکا اور آدمی کی طرف دیکھنے کے بعد مسکرا تے ہوئے کہا:  میں اور میرا خدا تو یہ بات جانتے ہیں نا۔ اسی طرح آگے بڑھنے کی تمنا اس بات سے بالا تر ہونی چاہیئے کہ کوئی ہماری حوصلہ افزائی کرے گا یا نہیں۔ آج ہی ایک کام کا آغاز کریں، کسی کو دکھا کے داد رسی حاصل کرنے ک لیے نہیں بلکہ اپنے اطمینان کے لیے۔یہ ذہن نشین رکھیے کہ آپ ہر ایک کو خوش نہیں کر سکتے۔ اپنا کام پورا کیجیے اورمحنت سے اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مگن رہیے۔ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق کام کو احسن طریقے سے سرانجام دینا ہی اسکام میں کامیابی دلانے کی ضامن ہو سکتی ہے۔ یقیناً کامییابی انہیں کے قدم چومتی ہے جو اپنے مقصد کے حصول کے لیے اپنا آپ وقف کر دیتے ہیں۔دن کی بہتر ین پوسٹ پڑھنے کے لئے لائف ٹپس کے فیس بک پیج پر سینڈ مسج بٹن پر کلک کریں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎