بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

فرمانبردار بیوی

  پیر‬‮ 4 جون‬‮ 2018  |  18:07

یہ7 199 اکتوبر کی آخر ی رات تھی ۔جوں جوں رات بیت رہی تھی اس کی بے کلی اور بے قراری میں اضافہ ہوتاجا رہا تھا۔ وہ کبھی بیٹھ جاتی اور کبھی ادھر ادھر گھومنے لگتی ۔ اسے طرح طرح کے اندیشے اور خیال آر ہے تھے۔ اس کا دلِ مضطرب مسلسل دعا میں مصروف تھا۔وہ اللہ سے اپنے شوہر کی خیریت مانگ رہی تھی۔ اسے معلوم تھا کہ اس کا خاوند کبھی وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا اور جو بات کہتا ہے اسے پورا کرنے کی حتی الامکان کوشش کرتا ہے ۔ اس کے خاوند نے مغرب کے

اسے فون کیا تھا کہ وہ سفر سے واپس آ گیا ہے اور عشا تک گھر پہنچ جائے گا۔ اس پیغام سے وہ بہت خوش ہوئی کیونکہ وہ کم وبیش چالیس دن بعد واپس آر ہا تھا۔اس مسافر کی والدہ اور اس کے بچے الگ منتظر تھے مگر مغرب سے عشا ہو ئی وہ نہ آیا ۔ عشا کے بعد بھی رات ڈھلتی رہی، مگر وہ نہ آیا۔ ایک گھنٹہ ، دو گھنٹے ، تین گھنٹے ، مگر پھر بھی دروازے پر کوئی دستک نہ ہوئی ۔ اب تو وہ بہت مضطرب ہو گئی تھی۔آخر وہ نماز کے لیے کھڑی ہو گئی ۔ اور سجدے میں اپنے رب کوپکارتی رہی۔ نمازسے کچھ سکون ملا تو وہ بستر پر دراز ہوئی مگر نیند آنکھوں سے کوسوں دور تھی۔ وہ ہرہر آہٹ پر چونک جاتی اور ہر ہر دستک پر تڑپ اٹھتی مگر بے سود۔ کروٹیں بدلتے بدلتے تہجد کا وقت آن پہنچا تھا۔ وہ ایک بار پھر رب کے حضور سجدہ ریز ہو گئی تھی۔ وہ جانتی تھی کہ اتنی بے قراری اور اضطراب بے وجہ نہیں ۔ دل تھا کہ سنبھل ہی نہیں پا رہا تھا۔اِدھر اس کی یہ بے قراری تھی اور اُدھر اس کا خاوند لاہور کے جنا ح ہسپتا ل میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھا۔وہ تبلیغی جماعت کے ساتھ چالیس دن کا سفر کر کے ژوب ،بلوچستان سے واپس آیاتھا اور رائے ونڈسے اس نے اپنی بیوی کو اطلاع دی تھی کہ وہ عشا کے بعد گھر پہنچ جائے گا۔حسب ِوعدہ وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ رائے ونڈ سے لاہور کے لےے ایک پرائیویٹ کار میںروانہ ہوا مگر ابھی رائے ونڈ سے پانچ ہی کلومیٹر دور آئے تھے کہ کا رایک ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ براہ راست ٹکر ا گئی ۔اللہ کی شان تھی کہ ڈرائیور سمیت اس کے دونوں ساتھی بالکل محفوظ رہے مگر تقدیر کو اس کا امتحاں مقصود تھا۔ اس کی ٹانگ تین جگہ سے اس طرح ٹوٹ گئی تھی کہ ہڈی کے بعض ٹکڑے ہی غائب ہو گئے تھے۔ہاتھ ، پسلیاں، چہرہ اور سر بھی بری طرح مجروح تھے۔پیشانی سے ایک بڑا شگاف سر کے اندر تک چلا گیا تھا اور اس میں سے بے تحاشا خون بہ رہا تھا ۔ وہ مکمل بے ہوشی میں تھا۔ اس کے ساتھیوں نے بڑی مشکل سے اسے پچکی ہوئی گاڑی میں سے نکالا اور جیسے تیسے ہسپتال پہنچایامگر انہیں امید نہ تھی کہ زندگی کی شمع جلتی رہے گی۔سورج نکل آیا تھا مگر اسے محسوس ہی نہ ہوا کیونکہ اس کا اپنا سورج جو گہنا گیا تھا۔ وہ ہسپتال جانے کی تیاری کر رہی تھی ۔ اور ساتھ ہی ساتھ تلاوت اور دعا میں مصروف تھی۔ لوگو ں کی تسلیاں اسے طفل تسلیا ں محسوس ہو رہی تھیں۔ البتہ اپنے مالک کے کرم سے اسے امید ضرور تھی کہ اس کے سر کا سائباں قائم رہے گا ۔ اس نے کہا مالک !میں اس بے رحم دنیا کی چلچلاتی دھوپ میں تنہا سفر نہیں کر سکتی تو کرم فرمادے ۔ وہ کبھی گھر سے باہر نہ نکلی تھی مگر اس کے مالک نے اسے اس مشکل گھڑی سے نبرد آزما ہونے کے لیے بے پناہ حوصلہ دے دیا تھا۔ اس نے ایک بچے کوگود اٹھایا ، ایک کو انگلی لگایا اور ہسپتال کے لیے روانہ ہو گئی۔ وہاں پہنچی تو آنسوﺅں کاسیلاب پھر امڈ آیامگر اس نے انتہائی صبر سے خود کو تھامے رکھا۔ اس نے دیکھا کہ اس کا خاوند نیم بے ہوشی میں ہے تا ہم پہچانتا ضرور ہے ۔ وہ اس بات پر اپنے مالک کی بے انتہاشکر گزار تھی کہ وہ ایک با رپھر اپنے شوہر کو زند ہ حالت میں دیکھ رہی تھی۔ اس نے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں اپنے شوہر کو تسلی دینے کی کوشش کی ۔تھوڑی دیر بعد اس کے شوہر نے کہا کہ اب تم گھر چلی جاﺅ اسے عجیب سا لگا ۔وہ وہاں اور رکنا چاہتی تھی مگر اس کے شوہر کو یہ فکر تھی کہ اس نے اکیلے جانا ہے اس لیے رات سے پہلے پہلے گھر پہنچ جائے۔ اسکا دل چاہتا تھا کہ وہ ہسپتال ہی میں رہے اور اپنے خاوند کی خدمت کرے مگر اس کے گھر کو کون سنبھالتا اس لیے ہر روز وہ چاروناچار ہسپتال سے واپس لوٹ آتی۔ اس کے شوہر کے ہر ہر زخم پر پٹی بندھ چکی تھی مگر ٹانگ کے فریکچر باقی تھے ۔  فریکچروں کے آپریشن کے بعد اسے گھر منتقل کر دیا گیا۔ اب اس کی مشقت میںاس حوالے سے تھوڑی کمی ہو گئی تھی کہ اسے ہسپتال نہیں جانا پڑتاتھا مگر ایک اور حوالے سے مشقت زیادہ ہو گئی تھی۔اب اس کی ڈیوٹی چوبیس گھنٹے کی ہو گئی تھی۔پہلے تو رات کو چند گھنٹے آرام کے مل جاتے تھے مگر اب وہ بھی نہ تھے۔جوں ہی وہ سونے لگتی تو اس کا شوہر آواز دیتا کہ اس کے پاﺅں کویا ٹانگ کو سیدھا کر دے ، اوپر کر دے یا نیچے کر دے اور وہ پھر بیدار ہو جاتی ۔ کبھی پاﺅں سہلاتی ، کبھی سر دباتی اور کبھی باتیں کر کے اسے تسلی دینے لگتی حالانکہ خود اسے تسلی کی ضرورت تھی ۔ اس نے کبھی اسے محسوس نہ ہونے دیا کہ اب وہ اس کا محتاج ہو گیا ہے حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ اب وہ اپنی بشری حاجات کے لیے بھی ہر وقت اس کا محتاج تھا۔ اس نے کبھی ماتھے پہ بل نہ ڈالا اور کبھی اکتاہٹ کا اظہا ر نہ کیا۔اگر اس کا شوہر بیماری کے ہاتھوں مجبور کوئی سخت بات کہہ بھی دیتا تو وہ ہنس کر ٹال دیتی اور کبھی شکا یت نہ کرتی۔وہ اس محتاجی کی حالت میں بھی اسے اپنے سر کا تاج سمجھتی تھی ۔اور یہ کوئی دو چار ہفتوں کی بات نہ تھی ،پورا ڈیڑھ برس اسی حال میں گزرا تھا۔اکیلی جان ، چھوٹے چھوٹے بچوں کی ذمہ داری، بوڑھی والدہ کی خدمت اور شوہر کی نگہداشت۔یہ اسی کا حوصلہ تھا کہ سب کچھ بطریق احسن ہو رہا تھا اورکسی کوبھی کوئی شکایت نہ تھی۔ اور پھروہ دن بھی آیا کہ اس کا شوہر ایک بار پھر اپنے پاﺅں چلنے کے قابل ہو گیا۔ اس دن وہ کتنی خوش ہوئی تھی اور اس نے اپنے رب کاکتنا شکر ادا کیا تھا یہ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس نے کسی کو بتایا ہی نہیں ۔ وہ کہتی ہے کہ یہ اس کا اور اس کے رب کا معاملہ ہے ۔اس مہیب سا ل کو گزرے تیر ہ برس ہو گئے مگر آج بھی اس کا شوہر اس کا احسان مند ہے ۔وہ اپنے دوستوں سے کہا کرتا تھا کہ شادی تو آئیڈیل سے دستبرداری کا نام ہے مگر ساتھ ہی کہا کرتا تھا ، لیکن دوستو، مجھے تو میرا آئیڈیل مل گیا ہے ۔ اس بھیانک سال کا ایک ایک پل اُس کے اس دعوے پر مہر تصدیق ثبت کر گیا تھا۔ آج بھی جب کبھی وہ اس کا شکریہ ادا کرتا ہے تو وہ شرما کے کہتی ہے، جانِ من، میں نے آپ پر کوئی احسان نہیں کیاتھا بلکہ اپنا فرض اداکیا تھا ۔اور وہ سوچنے لگ جاتا ہے کہ کیا اس زمانے کی ازدواجی زندگی میں وفاداری ، محبت اور ایثارکی اس سے بہترمثال مل سکتی ہے؟ یا پھر بہتر نہیں توکیا ایک مسلمان بیوی اور مشرقی عورت کی اس جیسی مثال ہی مل سکتی ہے ؟ اور پھر اسے یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس زمانے میں ایسی مثالیں ملنا نا ممکن نہیں تو محال ضرور ہیں۔ اس کے شوہر کو ہمیشہ یہ اعتراف رہا اور ہے کہ اُس کی زندگی توبس دو عورتوں سے عبارت ہے ایک اُس کی ماں اور دوسری اُس کی بیوی۔اوراکثر شب تنہائی میں وقتِ نیم شب وہ جب ان عورتوں میں سے ایک کے لیے بخشش مانگتا ہے اور دوسری کے لیے سلامتی اور عافیت ،تو نہ جانے اس کی آنکھوں سے آنسو کیوں چھلک آتے ہیں ۔ اور وہ یہ فیصلہ نہیں کر پاتا کہ یہ آنسو شکر کے ہیں یا عجز کے عجز اس بات کا کہ وہ ان دونوں کے احسانات کا بدلہ نہ ادا کر پایا۔ اور شکر اس بات کا کہ اس کے مالک نے جو بھی دیااس کی طلب سے سوِا دیا..دن کی بہترین پوسٹ پڑھنے کےلئے لائف ٹپس فیس بک پیج پر میسج بٹن پر کلک کریں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎