بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

میں کسی کو اپنے قابل نھیں سمجھتا.

  پیر‬‮ 4 جون‬‮ 2018  |  22:37

گورنر نجم الدین ایوب کافی عمر ھونے تک شادی سے انکار کرتا رھا، ایک دن اس کے بھائی اسدالدین شیر کوہ نے اس سے کہا : بھائی تم شادی کیوں نھیں کرتے ..؟ نجم الدین نے جواب دیا : میں کسی کو اپنے قابل نھیں سمجھتا. اسدالدین نے کہا :میں آپ کیلئے رشتہ مانگوں ؟نجم الدین نے کہا :کس کا ؟ اسدالدین : ملک شاہ بنت سلطان محمد بن ملک شاہ سلجوقی کی بیٹی کا یا وزیر المک کی بیٹی کا..؟ نجم الدین ؛وہ میرے لائق نھیں ،اسدالدین حیرانگی سے : پھر کون تیرے لائق ھوگی ؟ نجم الدین نے

:مجھے ایسی نیک بیوی چاھئیے جو میرا ھاتھ پکڑ کر مجھے جنت میں لے جائے اور اس سے میرا اک ایسا بیٹا پیدا ھو جس کی وہ بہترین تربیت کرے جو شہسوار ھو اور مسلمانوں کا قبلہ اول واپس لے .. اسدالدین کو نجم الدین کی بات پسند نہ آئی اور انہوں نے کہا : ایسی تجھے کہاں ملے گی؟نجم الدین نے کہا : نیت میں خلوص ھو تو اللہ نصیب کرے گا... ایک دن نجم الدین مسجد میں تکریت کے اک شیخ کے پاس بیٹھے ھوئے تھے ، ایک لڑکی آئی اور پردے کے پیچھے سے ھی شیخ کو آواز دی ،شیخ نے لڑکی سے بات کرنے کیلئے نجم الدین سے معذرت کی... نجم الدین سنتا رھا شیخ لڑکی سے کیا کہ رھا ھے .. شیخ نے لڑکی سے کہا تم نے اس لڑکے کا رشتہ کیوں مسترد کردیا جس کو میں نے بھیجا تھا..؟ لڑکی : اے ھمارے شیخ اور مفتی وہ لڑکا واقعی خوبصورت اور رتبے والا تھا مگر میرے لائق نھیں تھا شیخ : تم کیا چاھتی ھو ؟ لڑکی : شیخ مجھے اک ایسا لڑکا چاھئیے جو میرا ھاتھ پکڑ کر مجھے جنت میں لے جائے اور اس سے مجھے اللہ ایک ایسا بیٹا دے جو شہسوار ھو اور مسلمانوں کا قبلہ اول واپس لے...نجم الدین حیران رہ گیا کیونکہ جو وہ سوچتا تھا وھی یہ لڑکی بھی سوچتی تھی .. نجم الدین جس نے حکمرانوں اور وزیروں کی بیٹیوں کے رشتے ٹھکرائے تھے شیخ سے کہا اس لڑکی سے میری شادی کروا دیں... شیخ : یہ محلے کے سب سے فقیر گھرانے کی لڑکی ھے... نجم الدین : میں یہی چاھتا ھوں . نجم الدین نے اس فقیر متقی لڑکی سے شادی کر لی اور اسی سے وہ شہسوار پیدا ھوا جسے دنیا "سؒلطان صلاح الدین ایوبی". کے نام سے جانتی ھے .. جنہوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو آزاد کروایا.... "پھر دکھا دے اے تصور منظر وہ صبح شام تو... دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎