بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


لڑکیاں ہمیشہ ہی احساس کمتری کا شکار رہتی ہیں

  پیر‬‮ 4 جون‬‮ 2018  |  22:56

لڑکیاں ہمیشہ ہی احساس کمتری کا شکار رہتی ہیں۔ جانے انکو اپنے اوپر اعتماد کیوں نہیں ہوتا۔ مثلاً  لڑکی کا قد چاہے 7 فٹ ہی کیوں نہ ہو وہ پھر بھی ہائے ہیلز والے جوتے پہنے نظر آتی ہیں۔ اب پتہ نہیں انہوں نے اتنا اونچا ہو کر کونسی بجلی کی تاریں صاف کرنی ہیں۔لڑکوں کو کبھی دیکھا کسی نے ہائے ہیلز میں؟؟؟ خود اعتمادی ۔۔ لڑکی چاہے کتنی بھی خوبصورت کیوں نہ ہو۔ اس نے میک اپ پھر بھی کرنا ہے۔ خدا کا خوف ہی نہیں انکو۔ بندہ تھوڑا تو قناعت پسند ہو۔ اور لڑکوں کو دیکھ لیں۔۔ بیچارے

پانچ دن بعد صابن سے منہ دھو لیں تو لشکارے مارتے ہیں۔ قناعت پسندی کی مثال۔لڑکیاں ایک سوٹ اگر کسی کی شادی پر پہن جائیں تو دوبارہ اسے پہننا اپنی توہیں سمجھتی ہیں۔ بندہ ان سے پوچھے کہ کپڑوں کو کیا کیڑے لگ گئے ہیں۔ اور اگر گھر والے نا مانیں تو اسی سوٹ کی قمیض کو الٹا پہن کر چلی جاتے ہیں اور سہیلیوں کو کہیں گی کہ یہ نیو فیشن ہے۔  جبکہ لڑکے ایک سوٹ سے، ماجھا، شیدا، میدھا، پپو، ڈبو، منا، گھنا، للو، پھتو سب کی شادی دیکھ لیتے ہیں۔ اور پھر بھی اس کی جان نہ چھوڑتے۔ پیسوں کا حق اداگھر پانچ دن کی باسی دال کھانے والی لڑکیاں بھی اپنی دوستوں کو مشورہ دیتی ہیں کہ مگڈونلڈ،سپائس چلی یا KFC والوں سے ہی ٹریٹ دینا۔ I'm very choosy about food. غیر معیاری کھانوں سے مجھے الرجی ہے۔ اور لڑکے سڑک پر کھڑے ٹھیلے والے سے نان چنے کھاکر بھی چھلانگیں مارتے نظر آتے۔یہ کنجوس بھی حد درجہ کی ہوتی ہیں ۔ کسی کی کوئی اچھی چیز دیکھ کر مکمل تعریف نہ کرتیں بلکہ منہ بسور کر کہتی ہیں، ہاں یار بس اچھا ہی ہے۔ اور اگر کوئی پوچھ لے کہ یہ آپ نے کہاں سے خریدا تو اسے جلدی سے ایڈریس نہ بتاتیں اور سیدھا کہہ دیں گی کہ میرے انٹی سنگا پور سے لائی تھیں اور حقیقت میں وہ انار کلی کے پاس جو لنڈا بازار ہے وہاں سے کٹ پیس لاکر اسکا سوٹ بنایا ہوتا ہے۔ اور اگر لڑکے سے کوئی پوچھ لے تو لڑکا اسے ساتھ دکان تک لے جاتا ہے کہ بھائی یہاں سے لیا تھا۔۔ اپنا دوست ہے تجھے رعایت پر دے دے گا۔ دل پر وہی لے گی جس میں ایسی کوئی خوبی موجود ہوگی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎