بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

ہنسانے والے ماسک کی رلا دینے والی داستان

  بدھ‬‮ 6 جون‬‮ 2018  |  4:40

جم کیری چودہ سال کا تھا تو اس کے باپ کی نوکری چلی گئی تھی اور اس کے خاندان پر انتہائی برا وقت آن پڑا تھا۔ وہ اپنے ایک رشتہ دار کے گھر میں رہنے کے لیے چلے گئے اور ان کے لان میں راتیں گزارتے۔ جم کیری ایک  انتہائی غریب گھرانے سے تھا، غربت نے تعلیم چھڑوا دی تھی. دس سال کی عمر میں اسے ایک فیکٹری میں 8 گھٹنے کی نوکری کرنا پڑی اور پندرہ سال کی عمر میں چوکیداری کی نوکری بھی اسی کا مقدر بنی. سب کچھ اسے صرف اور صرف اپنے گھر والوں کا پیٹ

کے لیے ہی تو کرنا تھا۔ اُس کا خواب کامیڈین بننا تھا مگر اس قدر مشکلیں کہ انسان خودکشی پر اتر آئے۔ خیر کچھ وقت بعد اسے سٹیج کامیڈی کرنے کا موقع مل گیا۔ اس کی ماں نے اس دن کے لیے اس کے لیے ایک خاص سوٹ تیار کر رکھا تھا۔ سوٹ کئی جگہوں سے پھٹا بھی ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ لاس انجلس چلا گیا اور وہاں پر جا کر اس کے کیریئر کا باقاعدہ آغاز ہوا اور اسکا خواب اب مکمل ہونے کی طرف بڑھنے لگا۔ کامیڈی میں آکے اپنے جوہر دکھائے اور اپنی قابلیت کا  لوہا منوایا۔ مشہور مزاحیہ فلم "دی ماسک" کا کردار بھی جم کیریکی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے پوری دنیا میں دھوم مچا کر رکھ دی۔ وہ اس مقام تک اپنی محنت کی وجہ اور ایک امید کی بنا پر پہنچا کہ وہ محنت کرے گا تو آگے بڑھ کر دنیا کو دکھا سکے گا کہ اس کے اندر بھی ٹینلٹ موجود ہے۔ اگر وہ اس وقت جب اس پر معاشی بوجھ تھا، ہمت ہار دیتا اور چپ چاپ بیٹھ جاتا تو آج دنیا ایک عظیم کامیڈین سے اور وہ خود بھی ایک عظیم کامیابی سے محروم رہتا۔ کہ جاتا ہے کہ ایک رات اس نے ایک کروڑ ڈالر کا چیک اپنے لیے بنوایا۔.دن کی بہترین پوسٹ پڑھنے کے لئے لائف ٹپس  فیس بک پیج پر میسج بٹن پر کلک کریں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎