بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

سعودی حکام نے زمزم : آب مبارک دستاویزی فلم تیار کر لی

  بدھ‬‮ 6 جون‬‮ 2018  |  21:13

سعودی عرب کے حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے زمزم : آب مبارک کے نام سے دستاویزی فلم تیار کی ہے۔جس میں آب زمزم کے نکلنے اور اس کے بعد مختلف مقامات تک پہنچنے کے مراحل کو تفصیل سے بیان کیا گیا ۔ زمزم کا کنواں مسجد الحرام کے اندر مطاف کے صحن میں بیت اللہ سے 21 میٹر کے فاصلے پر زیر زمین واقع ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ زمزم کے کنوئیں سے باہر آنے والے میٹھے پانی کی اوسط رفتار کم از کم 11 لیٹر فی سیکنڈ اور زیادہ

زیادہ 18.5 لیٹر فی سیکنڈ ہے۔ زمزم کے کنوئیں کی گہرائی صرف 31 میٹر ہے۔ کنوئیں سے پانی کھینچنے کے لیے دو بھاری پمپوں کا سہارا لیا جاتا ہے جو شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔پانی کو کھینچ کر خود کار طریقے سے خصوصی پائپ لائنوں کے ذریعے کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز پروجیکٹ بھیجا جاتا ہے۔ یہ پروجیکٹ مکہ مکرمہ کے علاقے کدی میں واقع ہے۔ دستاویزی فلم میں دکھایا گیا کہ آب زمزم کو خصوصی ٹینکروں کے ذریعے مدینہ منورہ بھیجا جاتا ہے۔ ان ٹینکروں میں موجود پانی اس طریقے سے مقفل کیا جاتا ہےکہ وہ مسجد نبوی میں متعلقہ اہل کار ہی کھول سکتا ہے۔ عام دنوں میں روزانہ اوسطا 1.5 لاکھ لیٹر زمزم مدینہ منورہ بھیجا جاتا ہے جب کہ رمضان اور حج کے سیزن میں یہ مقدار روزانہ 4 لاکھ لیٹر تک پہنچ جاتی ہے۔آب زمزم کو جراثیم سے پاک کولروں میں بھر کر مسجد حرام اور مسجد نبوی پہنچایا جاتا ہے۔ اس کے بعد برقی گاڑیوں کے ذریعے ان کولروں کو حرمین میں متعین مختلف مقامات تک پہنچایا جاتا ہے۔ کولروں کی مجموعی تعداد 40 ہزار کے قریب ہے جن میں پینے کے لیے ٹھنڈا اور سادہ دونوں حالتوں میں آب دستیاب ہوتا ہے۔کولروں کے ساتھ پلاسٹک کے ڈسپوزایبل گلاس رکھے جاتے ہیں جن کا یومیہ استعمال20 لاکھ کے قریب ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مسجد حرام میں آب زمزم کا یومیہ استعمال 7 لاکھ لیٹر کے قریب ہے جب کہ رمضان اور حج کے سیزن میں یہ مقدار یومیہ 20 لاکھ لیٹر تک پہنچ جاتی ہے۔ حرمین کے امور کی پریذیڈنسی آب زمزم کے تحفظ اور اسے کسی بھی قسم کے جراثیم اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔ اس سلسلے میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات سے زمزم کے پانی کے یومیہ 100 نمونے لے کر ان کو اس مقصد کے لیے بنائی گئی خصوصی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎