بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

میں خودکشی کرنا چاہتا ہوں۔۔

  جمعہ‬‮ 8 جون‬‮ 2018  |  13:27

ایک فون کال نے میری زندگی بدل کے رکھ دی۔ یہ دسمبر کے ایک سرد دن کی بات ہے جب میں یونیورسٹی کے چھٹے سمسٹر میں تھا اور مایوسی اور نا امیدی سے پچھلے ۱۰ سالوں سے خود کو ختم کر دینے کا سوچ رہا تھا۔اگر آج تک اس ارادے کو عملی جامہ نہیں پہنا سکا تھا تو اس کی وجہ میری فیملی اور وہ دوست تھے جو میرا بے حد خیال رکھتے تھے۔ اس دن صبح سویرے مجھے ایک کال آئی،وہ میرا بہترین دوست شہریار تھا جو بتا رہا تھا کہ ہمارے بچپن کا دوست عادل اب اس دنیا

نہیں رہا۔ میں نے جب اس کی موت کی وجہ سنی تو سکتے میں آ گیا۔ مجھے بتایا گیا کہ اس نے خود کو مار ڈالا۔مجھ پہ عجیب کیفیت طاری ہو گئی۔ میں رو رو کر پوچھ رہا تھا کہ وہ ایسا کیسے کر سکتا ہے۔ وہ خود کو کیسے مار سکتا ہے؟ میں اس کے جنازے میں گیا اور تدفین میں شریک ہوا۔ ایک جواں سال موت کے غم میں ہر آنکھ نم اور ہر دل سوگوار تھا۔ اس کے عزیز و اقارب غم سے نڈھال تھے۔اس واقعے نے مجھے جھنجھوڑ کے رکھ دیا۔خدا نے ہمیں کتنی خوبصورت زندگی سے نوازا ہے۔ ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ میں اب لوگون کو زندگی کی اہمیت پہ درس دیتا ہوں اور لوگوں کو بتاتا ہوں کہ آپ کی زندگی آپ کے لئے اور آپ کے چاہنے والوں کے لئے کتنی قیمتی ہے۔ جب آپ بہت زیادہ پریشانیوں میں ہوں تو بس اتنا یاد رکھیں کہ خودکشی یا خود کو ختم کر دینا کسی مسئلے کا حل نہیں ہی۔ دکھ تکلیف، مصیبتیں، پریشانیاں انسان کا امتحان لیتی ہیں ۔ ان لمحات کو آپ اپنوں کے ساتھ کاٹ لیں گے ۔ لیکن زندگی دوبارہ نہیں ملے گیدن کی بہترین پوسٹ پڑھنے کے لئے لائف ٹپس فیس بک پیج پر میسج بٹن پر کلک کریں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎