بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

ہائے میری انگوٹھیاں

  جمعہ‬‮ 8 جون‬‮ 2018  |  14:57

1994 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی ایشوریا رائے کی شہر ت میں بچن فیملی کی بہو ہونے کی وجہ سے بھی اضافہ ہوا جب کہ ان کے شوہر ابھیشک بچن نے انہیں 53 کریٹ ہیرے کی انگوٹھی دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔شلپا شیٹھی کوان کے ارب پتی شوہر نے انہیں نہ صرف دبئی کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ میں اپارٹنمنٹ تحفے میں دیا بلکہ 3 کروڑ کی انگوٹھی بھی دی۔بیبو کے نام سے مشہور کرینہ کپور کو ان کے شوہر اور بھارت میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور سیف علی خان نے انہیں

کیریٹ کی پلاٹینیم ڈائمنڈ رنگ تحفے میں دی تھی۔ ہولی ووڈ کی بات کی جائے تو کچھ اداکارائوں کی منگنی کی انگوٹھیاں اتنی مہنگی ہیں کہ کئی چھوٹے ملکوں کے قرضے اتر جائیں ، آئیں دیکھیں کون کیا پہن رہا ہے؟میگھن مارکل قیمت : 350000ڈالرقیراط : 4 سے 4.5 میگھن مارکل سلور اسکرین کو خیر آباد کہہ کر پرنس ہیر ی کے نام کی انگوٹھی پہن چکی ہیں ۔پرنس ہیری کی ڈیزائن کردہ اس انگوٹھی کے مرکز میں لگاتین قیراط کاہیرا بوٹسوانا سے منگوایا گیا تھا ۔ اس کے ارد گرد لگے دو ہیرے 0.5 اور 0.75 قیراط کے ہیں جو ہیری کی والدہ مرحومہ شہزادی ڈیانا کی کلیکشن سے لیے گئے ہیں ۔ملیانا ٹرمپقیمت: 1.5 ملین ڈالرقیراط : 15امریکہ کی موجودہ خاتون اوّل ملیانا 2004 کے میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ میں ٹرمپ کی تیسری بیو ی بننے کی حقدار ٹھہریں جب انہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 قیراط کی ڈائمنڈ رنگ پیش کی جس کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوںنے یہ انگوٹھی ڈسکائونٹ میں خریدی تھی۔کیٹ میڈلٹنقیمت : 500000 ڈالرقیراط : 12طویل عرصے سے پرنس ولیم کا دل دھڑکانے والی اس کی کالج فیلو جب اکتوبر 2010 میں مائونٹ کینیا کے قریبی افریقن سفاری میں چھٹیاںگزار کر واپس آئی تو اس وقت پرنس ولیم نے کیٹ کو پروپوز کرنے کا ارادہ کیا اور اسے 12 قیراط کے بیضوی نیلگوں ہیرے سے بنی انگوٹھی پیش کی جس کے چاروں طرف 14 ہیرے لگے ہوئے تھے۔ یہ انگوٹھی ولیم کی مرحومہ ماں لیڈی ڈیانا کی تھی۔ یہ انگوٹھی شہزادہ چارلس نے 1971 میں 47 ہزار ڈالر میں خریدی تھی جس کی قیمت بڑھتے بڑھتے آج 5 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔جینیفر لوپزقیمت : 2.5 ملین ڈالرقیراط : 6بین ایفلیک نے جینیفر لوپز کو 6 قیراط کے عنابی ہیرے کے ساتھ پروپوز کیا تھا لیکن دونوں کی جوڑی 2004 میں ٹوٹ گئی اور جینیفر نے وہ انگوٹھی بین کو واپس کردی۔ جینیفر آج کل بیس بال اسٹار الیکس روڈزیگر کے ساتھ پینگیں بڑھا رہی ہے ، ہوسکتاہے وہ اسے بین سے بھی زیادہ مہنگی انگوٹھی پہنا دے۔کم کرڈیشیانقیمت : 4.5 ملین ڈالرقیراط : 20مشہور برانڈ سے بڑی ڈیل کا جشن منانے کیلئے مشہور سنگر کنیا ویسٹ نے اپنی بیگم کم کرڈیشیان کو نیوبرانڈ 20 قیراط ہیرے کی انگوٹھی دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر کمپنی کا نام بھی کندہ تھا۔ بدقسمتی سے کم یہ انگوٹھی ایک مہینے سے زیادہ نہیں پہن سکی اور ان تمام زیورات کے ساتھ ان ڈاکوئوں کے پاس چلی گئی جنہوں نے کم کو پیرس میں گن پوائنٹ پر لُوٹا تھا۔ ان زیورات کی کل قیمت 6 ملین ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں تقریباََ 70 کروڑ بنتی ہے۔بیونسےقیمت : 5 ملین ڈالرقیراط : 18بیونسے کی 18 قیراط کی ایمرلڈ کٹ ڈائمنڈ رِنگ کم کرڈیشیان کی انگوٹھی سے چھوٹی لیکن مہنگی ہے۔ ابھی تو پتہ نہیں کہ بیونسے کس کے ساتھ نباہ کررہی ہے لیکن اسے 2007 میں جے زی نے پروپوز کیا تھااورکوئن بے کی یہ انگوٹھی بیونسے کو میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر پہنائی گئی تھی۔ماریہ کیرےقیمت : 10 ملین ڈالرقیراط : 35جیراڈ پیکر نے ماریہ کیرے کو یہ انگوٹھی صرف چند ماہ کی رفاقت میں ہی پہنا دی تھی ۔ سب سے بڑے ہیرے کی بنی یہ انگوٹھی ماریہ کو بھاری لگتی تھی لیکن منگنی ٹوٹ جانے کے بعد بھی ماریہ کیرے یہ بھاری بھرکم انگوٹھی پہنے ہوئے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎