بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بلیو بیریز کھاؤ ۔ یادداشت بہتر بناؤ

  پیر‬‮ 11 جون‬‮ 2018  |  11:10

بڑھاپے میں یادداشت کمزور ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے جب کوئی قریبی عزیز آ کے بزرگوں سے ملتا ہے اور وہ پہچان نہیں پاتا ہے کہ یہ فرد میرا بیٹا، پوتا، بیٹی یا بہن بھائی میں سے کوئی ہے۔امریکہ کی سنسناٹی یونیورسٹی میں حال ہی میں اس حوالےسے ایک تحقیق کی گئی اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ بلیو بیریز کے استعمال سے یادداشت کی کمزوری کو دور کر کے حافظہ تیز کیا جاسکتا ہے۔علاو ہ ازیں بلیو بیریز کے استعمال سے الزائمر کے

مرض سے بچاؤ بھی ممکن ہوجاتا ہے۔یہ تحقیق ڈاکٹر رابٹ کریکورین کی نگرانی میں کی گئی ۔سائنسدانوں نے یہ نتائج 68 سال کے 47 افراد پر تحقیق اور تجربات کے بعد یہ نتائج اخذ کیے ہیں کہ بلیو بیریز کا سفوف الزائمر کے مریضوں کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تجربات کے دوران جب سائنسدانوں نے مصنوعی پلیصبو پاؤڈر استعمال کیا تو اس کے وہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے جو کہ بلیو بیری کے سفوف کے استعمال سے حاصل ہوئے تھے۔تجربات کے دوران دیکھا گیا کہ بلیو بیری کے سفوف کے استعمال کرنے والوں کی دماغی کارکردگی میں بہتری آئی ، ان کی یادداشت بھی بہتر ہوئی بلکہ ان کی چیزوں کو پہچاننے کی صلاحیت بھی بہتر ہوئی۔ تحقیق کے دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ بلیو بیریز میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں اور ان کے استعمال سے دل کے امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے ، جب کہ خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ میں بھی کمی آتی ہے۔ان تجربات کی کامیابی کے بعد اب سائنسدان کم عمر افراد پر بھی یادداشت میں اضافے کے تجربات کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ بہر حال بلیو بیریز ایک صحت بخش پھل ہے اور پوری دنیا میں شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پھلوں اور سبزیوں میں لحمیات، حیاتین ، بیماریوں کے خلاف مدافعت اور صحت بخش اجزا رکھے ہیں۔ ان کے استعمال سے ہم اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎