بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

بے شمار فوائد کا حامل گڑ

  پیر‬‮ 11 جون‬‮ 2018  |  13:54

قارئین! انسان صحت مند رہنا چاہتا ہے اور وہ ایسی غذاؤں کا استعمال کرتا ہے جس سے وہ اپنے آپ کو تندرست رکھ سکے لیکن پھر بھی جانے انجانے میں وہ ایسی غذاؤں کا استعمال کرتا ہے جس سے اس کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لئے ڈاکٹر ہونے کے ناطے میں آپ کے لئے مختلف کھانے کی اشیاء سے متعلق معلومات شیئر کرتا رہتا ہوں۔ آج بھی میں ایک ایسی چیز کا انتخاب کیا ہے جس کا استعمال دن بدن کم ہوتا جا رہا ہے یا یوں کہیے کہ ختم ہو گیا ہے۔امید ہے کہ آپ

کے فوائد جان کر گڑ کا استعمال شروع کر دیں گے۔ ہمیشہ مارکیٹ سے براؤن یا کالا گڑ خریدیں کیونکہ یہ کیمیکل سے پاک ہوتے ہیں۔ آپ سب کو معلوم ہوگا کہ گڑ گنے کے رس سے حاصل ہوتا ہے گنے کے رس کو کڑاہے میں ڈال کر تیز آنچ پر پکایا جاتا ہے جب یہ گھنا ہو جاتا ہے تو اس کے گولے بنا لئے جاتے ہیں یوں گڑ تیار ہو کر بازار میں بلنے کے لئے تیار ہوتا ہے۔کسی زمانے میں گڑ کا استعمال بہت کیا جاتا تھا اب بھی کئی دیہات میں گڑ کھایا جاتا ہے ۔پہلے گڑ چینی کی نسبت سستا ہوتا تھا لیکن آج کل گڑ چینی کی نسبت مہنگا ہے وجہ اب گڑ کم بنایا جاتا ہے۔آج کے دور میں گڑ کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔ پرانے زمانے کے لوگ گڑ کے چاول بہت پسند کرتے تھے اس کے علاوہ گڑ کی کھیر بھی بنائی جاتی تھی جو چینی کی نسبت بہت مزیدار بھی ہوتی ہے۔اگر آپ میٹھا پسند کرتے ہیں تو چینی کی بجائے گڑ کا استعمال کریں جو آپ کی صحت کے لئے بھی اچھا ہے۔ایک ریسرچ کے مطابق ہمیں ہر کھانے کے بعد گڑ کا استعمال کرنا چاییے اس سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔کھانے کے بعد گڑ کے استعمال سے پیٹ کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے اور اس کے علاوہ معدے کی جلن اور تیزابیت سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ایک بات یاد رکھنے کی ہے کہ کبھی بھی گڑ کو دودھ میں ملا کر نہ لیں اس سے نقصان کا اندیشہ ہے۔گڑ میں کیلشیم اور فاسفورس ہونے کی وجہ سے یہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے جبکہ اس کے بر عکس چینی ہمارے لئے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں آئرن بھی موجود ہوتا ہے اس لئے ایسے افراد جن میں خون کی کمی ہو وہ گڑ کا استعمال کریں۔زنک ،میگنیشم،پو ٹاشیم اور سلینئم بھی گڑ میں پایا جاتا ہے۔اب گڑ کے فوائد دیکھتے ہیں ۔گڑ کے فوائد: ٭گڑ کے استعمال سے تھکاوٹ نہیں ہوتی۔ ٭ کھانے کے بعد گڑ کا استعمال مردانہ کمزوری کو دور کرتا ہے۔ ٭ کھانے کے بعد گڑ کے استعمال سے معدے کی جلن اور تیزابیت سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ٭کھانے کے بعد گڑ کا استعمال کرنے سے قبض نہیں ہوتی۔ ٭میٹھے میں گڑ کا استعمال آپ کی یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔ ٭ایسے افراد جن کو بھوک نہ لگتی ہو وہ گڑ کا استعمال کریں کیونکہ یہ بھوک بڑھاتا ہے۔ ٭گڑ کے استعمال سے خون کی کمی نہیں ہوتی۔ ٭گڑ جگر کی صحت کے لئے مفید ہے۔ ٭ گڑ سے پیشاب کا نظام درست رہتا ہے۔ ٭گڑ ریشہ،بلغم کی صورت میں لینا فائدہ مند ہے۔ ٭گڑ بد ہضمی کو ختم کرتا ہے۔ ٭بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے گڑ کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔٭سرد اشیاء کے استعمال سے ہونے والی تکالیف کو دور کرتا ہے۔ ٭ گلے کی خراش میں گڑ کا استعمال فائدہ پہنچاتا ہے۔ ٭گڑ کے استعمال سے پھیپھڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ ٭ گڑ کا استعمال وزن مین کمی لاتا ہے ۔اس لئے موٹے افراد چینی کی بجائے گڑ کا استعمال کریں۔ ٭گڑ خون کو صاف کرتا ہے جس سے جلد بھی صاف و شفاف ہو جاتی ہے۔ ٭ گڑ گیس اور اپھارہ ہونے سے بچاتا ہے۔ ٭ گڑ آنتوں کے لئے مفید ہے۔ ٭گڑ سر درد کو رفع کرتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎