بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


دیسی گھی اور مکھن کے انمول فوائد

  پیر‬‮ 11 جون‬‮ 2018  |  14:05

قارئین !ایک زمانہ تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد دیسی گھی کا ہی استعمال کرتے تھے اسی لئے ان کی صحت دیکھنے کے قابل ہوتی تھی لیکن آج کل دیسی کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور عام طور پر خالص گھی کا بھی فقدان ہے۔ ہو سکتا ہے کہ جسے ہم دیسی گھی سمجھ رہے ہوں وہ ہمارے لئے بجائے فائدے کے نقصان کا باعث بن جائے۔اگر آپ خالص دودھ لے کر گھر میں دیسی گھی تیار کریں تو یقیناً یہ فائدہ مند ہی ہو گا۔اس کا مختصراً طریقہ آپ کو بتا دیتا ہوں ۔آپ روزانہ دودھ تو

لیتے ہوں گے دودھ کو گرم کریں اور اس کو تھوڑا نیم گرم ہونے دیں اس پر بالائی جمنا شروع ہو جائے گی اب اس بالائی کو روزانہ اتارتے جائیں اور ایک برتن میں جمع کرتے جائیں اس کو فریز میں سٹور کریں۔جب ایک ہفتہ کی بالائی جمع ہو جائے تو اس کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں گرمیوں میں ٹھنڈا پانی اور سردیوں میں گرم پانی شامل کرتے جائیں اس طرح کچھ دیر بعد بلینڈ کرنے کے بعد مکھن اوپر آ جائے گا اسکو علیحدہ کر لیں ۔اب اس مکھن کو دھیمی آنچ پر چڑھا ئیں اوپر سے جو بھی میل آئے اس کو ہٹاتے جائیں ۔کچھ دیر میں خالص مکھن خوشبودار تیار ہے ۔اس کو آپ اپنے کھانوں میں بھی استعمال کر سکتے ہیں اور پراٹھے وغیرہ پر بھی رکھ کر مزے لے لے کر کھا سکتے ہیں۔دیسی گھی میں پکے کھانے لذیز اور صحت مندانہ ہوتے ہیں ۔آجکل زیادہ تر ناقص گھی مارکیٹ میں دستیاب ہے جس سے ہماری صحت بہتر ہونے کی بجائے کئی مسائل اور بیماریوں کا شکار ہیں۔دیسی گھی جسم کو توانا اور طاقت ور بناتا ہے۔دیسی گھی میں موجود فیٹی ایسڈ جسم میں توانائی پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔ دیسی گھی کا مزاج گرم تر ہے۔تمام پہلوان دیسی گھی کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ہر میدان میں بازی لے جاتے ہیں۔خالص دیسی گھی کو فرج میں بھی رکھنے کی ضرورت نہیں لیکن اگر اس میں ملاوٹ کی گئی ہو تو یہ جلد خراب ہو جاتا ہے۔دیسی گھی میں وٹامن اے،وٹامن ڈی اور وٹامن ای بھی موجود ہوتا ہے۔دیسی گھی کی طرح مکھن میں بھی وٹامن اے،وٹامن ڈی ،وٹامن کے ،کیلشیم،زنک،تانبا،میگنیشئیم ،سوڈیم اور ٓئیوڈین پایا جاتا ہے۔دودھ،دہی کی طرح مکھن کھانے والوں کی عمر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔مکھن اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے اور یہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ہے۔اگر تاریخ کے اوراق الٹا کر دیکھا جائے تو مکھن قدیم دور سے ہی انسان کی پسندیدہ غذا کے طور پراستعمال کیا جا تا رہا ہے ۔آج بھی گاؤں کے لوگ خالص مکھن استعمال کرتے ہیں جب کہ شہروں میں رہنے والوں کو خالص مکھن دستیاب نہیں ہے جو ہے وہ بھی کیمیکل سے تیار کیا جاتا ہے۔جو صحت کی بجائے نقصان کا موجب بن سکتا ہے۔بچوں کی ذہنی صحت اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے انہیں مکھن کا استعمال ضرور کروائیں۔کیونکہ مکھن میں فیٹ زیادہ ہوتے ہیں اس لئے اسے موٹے ،دل کے مریض۔جن کا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہو یا جن کو بلڈ پریشر رہتا ہو وہ مکھن کا استعمال ہر گز نہ کریں۔سب سے پہلے ہم درج ذیل میں دیسی گھی کے فوائد دیکھتے ہیں اس کے بعد ہم مکھن کے فوائد بھی دیکھیں گے۔دیسی گھی کے فوائد: ٭دیسی گھی کھانوں کو ذائقہ دار بناتا ہے۔ ٭دیسی گھی نظام انہظام کے بھی مفید ہے۔ ٭دیسی گھی بھوک کو بڑھاتا ہے۔ ٭دیسی گھی جگر کے لئے فائدے مند ہے۔ ٭ لاغر اور کمزور افراد کا وزن بڑھانے میں مفید ہے۔ ٭دیسی گھی کینسر جیسی موذی مرض سے بچاتا ہے۔ ٭ دیسی گھی جسم کی سوزش میں کمی لاتا ہے۔ ٭دیسی گھی قبض میں لینا نہایت مفید رہتا ہے۔ ٭ دیسی گھی حاملہ خواتین کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ ٭دیسی گھی سے سردیوں کے موسم میں مالش کریں اس سے جلد کی خشکی ختم ہو جائے گی۔ ٭دیسی گھی کی پنجیری سردیوں کے موسم میں کھانا فائدہ مند ہے۔ ٭دیسی گھی دماغ کو قوت دیتا ہے۔ ٭دیسی گھی بصارت کو تیز کرتا ہے۔ ٭ دیسی گھی جوڑوں کے دردوں میں مفید ہوتا ہے۔ ٭ دیسی گھی جسم پر لگے ز خموں کو مندمل کرتا ہے۔ ٭دیسی گھی ہماری یاداشت کو بہتر کرتا ہے۔مکھن کے فوائد: ٭ مکھن ہماری ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لئے فائدہ مند ہے۔ ٭ مکھن آنکھوں کی روشنی کے لئے مفید ہے۔ ٭ مکھن کھانے سے جلد چمکدار ہو جاتی ہے۔ ٭مکھن کھانے سے دبلے پتلے اور کمزور افراد کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ ٭ مکھن چھاتیوں اور آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ ٭مکھن گھٹیا اور جوڑوں کے دردوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ ٭ مکھن تھائیرائیڈز سے متعلقہ بیماریوں سے بچاتا ہے۔ ٭مکھن معدے اور نظام انہظام کے لئے مفید ہے۔ ٭ مکھن ایسے افراد جو جنسی مسائل کا شکار ہوں کے لیے مفید ہے۔ ٭ مکھن ذیابیطس کے عمل کو کم کر دیتاہے۔ ٭مکھن گلی کی خراش اور زخموں کو مندمل کرتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎