بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بڑھتی ہوئی بیماریوں پر نظر

  پیر‬‮ 11 جون‬‮ 2018  |  14:26

ترقی پذیر ملک میں ترقی یافتہ بیماریوں کا دور،جی ہاں یہ ھمارے لیئے افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان میں مختلف قسم کی بیماریوں کی شرح میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔کانگو وائرس، ملیریا، برڈ فلو، سوائن فلو، ڈینگی وائرس، ایبولا وائرس اور ان جیسی کئی بیماریوں پر اب تک قابو نہ پایا جا سکا کہ ایک اور زیکا وائرس نامی بیماری نے پاکستان کا رخ کر لیا ہے جو کہ 1947 میں برازل میں پایا گیا اور پھر امریکہ سے سفر کرتا ہوا ایشیامیں قدم رکھا اور اپنی اپنی سیروتفریح کرتے ہوئے پاکستان آ پہنچاہے جو

نہ صرف بیماری پھیلا رہا ہے بلکہ دوسری بیماریوں کو بھی فروغ دے رہا ہے جو نہ صرف موجودہ نسل کو بلکہ آنے والی نسل کو بھی تباہ کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ وائرس ماملہ خواتین کو ہو جائے تو آنے والی ننہی سی جان مئیکرو سفیلی نامی بیماری سے دو چار ہوتی ہے جس کے باعث بچے کا دماغ چھوٹا رہ جاتا ھے جو کافی حد تک انسانی صلاحیتوں سے محرومی کا سبب بنتی ہے۔ زیکا وائرس نامی بیماری کیلئے اتنے سالوں میں اب تک کسی قسم کی ادویات تیار نہ کی جا سکی ایسے حالات کے پیش نظر ان جیسی بیماریوں سے نجات حاصل کرنا مشکل سےنا ممکن ہوتا نظر آرہا ہے۔ ماہرین نے چند احتیاطی تدابیر بتائی ہیں جن میں سے ایک یہ کہ عوام جھیل،تلاب ، درختوں اور سیروتفریح کے مقامات پر جانے سے گریز کریں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ کوئی مستقل حل نہیں۔ زیکا وائرس کی روک تھام پر کام جاریوساری ہے لیکن حکومت پاکستان کو چاہئے کہ مچھر مار ادویات کا اسپرے کروایا جائے اور نہ صرف حکومت بلکہ یہ ھمارا قومی فریضہ ہے صفائی کا بھرپور خیال رکھیں اور یہ صفائی ہی ان تباہ کن بیماریوں سے نجات میں مددگار ثابت ہوگی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎