بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مسجد الحرام میں ایک شخص کی خودکشی کے بعد ایک اور واقعہ سعودی سکیورٹی فورسز نے مسجد الحرام سے جادوگر کو گرفتار کر لیا

  بدھ‬‮ 12 ستمبر‬‮ 2018  |  15:04

مسجد الحرام سے جادوگر کو گرفتار کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام سے سعودی سکیورٹی فورسز نے ایک جادوگر کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی مکہ مکرمہ سے جادوگروں کے پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔کچھ سال قبل دو افراد کو کالا جادو کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جادوگروں کی گرفتاری پر مسجد الحرام میں موجود عمرہ زائرین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل مسلمانوں کے مقدس شہر

مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ پولیس کے مطابق غیر ملکی شخص نے مسجد الحرام کی بالائی منزل سے مطاف کے صحن میں چھلانگ لگائی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خودکشی کرنے والے شخص کیلاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس بات کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے کہ دھاتی آڑ کے باوجود غیر ملکی خودکشی کرنے میں کیسے کامیاب ہوا۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں پیش آنے والا یہ پہلا غیر معمولی واقعہ نہیں ہے۔گزشتہ سال سعودی شخص نے عین خانہ کعبہ کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی تھی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ ترکی اور عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرنے والا 26 سالہ شخص فرانسیسی شہری تھااور اس نے اسلام قبول کیاتھا اور وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب آیا ہوا تھا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎