بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

پاکستانیوں کے دن پھر گئے۔۔پاکستان کے اہم ترین علاقے سے بلیک گولڈ کا اتنا بڑا ذخیرہ دریافت کے دنیا ورطہ حیرت میں ڈوب گئی، یہ بلیک گولڈ کیا ہے اور اب پاکستان کن ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائیگا؟

  پیر‬‮ 11 جون‬‮ 2018  |  21:07

تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا خواب اب شرمندہ تعبیر ہونے میں زیادہ دیر نہیں، گزشتہ روز اتوار کو ملکی تاریخ کا یادگار ترین دن ، تھر کے بلاک ٹو میں کھدائی کے بعد کوئلے کی پہلی تہہ دریافت کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا خواب اب شرمندہ تعبیر ہونے میںزیادہ دیر نہیں اور پاکستانیوں کیلئے اتوار کا دن اس حوالے سے ایک یادگار دن کے طور پر سامنے آیا جب تھر کے بلاک ٹو میں 140 میٹر (460فٹ) کی کھدائی کے بعد کوئلے کی پہلی تہہ دریافت کر لی

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے مطابق تھر کے بلاک ٹو میں اوپن مائننگ کے طویل عرصے سے جاری کام کو گزشتہ روز اُس وقت بریک تھر وملا جب کوئلے کی پہلی تہہ کا دیدار ہوا۔ تھر بلاک ٹو میں 2 ارب ٹن سے زائد کوئلے کے ذخیرے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، سندھ کول مائننگ کمپنی کے مطابق کوئلے کی پہلی تہہ دریافت کرنے کا ہدف مقررہ تاریخ سے پانچ ماہ قبل ہی حاصل کر لیا گیا، جس کے باعث 110 ملین امریکی ڈالر کی بچت ہوئی ہے، جو مقامی اور چینی انجینئرز و کارکنوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ یہ دن نہ صرف تھر کے باسیوں بلکہ پورے ملک کے لیے انتہائی خوشی اور فخر کا باعث ہے اور تھر کے کوئلے سےاب بجلی پیدا کرکے نہ صرف ملک میں توانائی کے بحران کو ختم کیا جاسکے گا بلکہ سستی بجلی کے حصول کے خواب کو بھی شرمندۂ تعبیر کیا جاسکے گا۔ تھر کے کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت کا تخمینہ پانچ سینٹ فی یونٹ لگایا گیا ہے ۔ تھر میں کوئلے کی موجودگی کا پتا 1992 ء میں چلا تھا، کمپنی بلاک ٹو کی کان کنی کو فوری بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے تا کہ سال 2024ء تک 5000 میگاواٹ بجلی بنانے کیلئے مطلوبہ مقدار میں کوئلہ حاصل کیا جا سکے۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سی ای او شمس الدین شیخ نے تھر بلاک ٹو سے کوئلے کی پہلی تہہ کی دریافت کو ملک کے لیے ٹرننگ پوائنٹ قرار دیتے ہوئے کہا۔کہ آج تھر سے کوئلہ نکالنے کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگیا اور اب وہ دن بھی دور نہیں جب اسی کوئلے سے بجلی پیدا کرکے ملک کے کونے کونے تک پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تھر بلاک ٹو سے نکلنے والا کوئلہ اینگرو پاور جن تھر لمیٹڈ کو فراہم کیا جائے گا، جس سے 660 میگاواٹ کا بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا، تھر بلاک ٹو سے 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے لیے سالانہ 3.8 ملین ٹن کوئلہ درکار ہو گا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎