بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان چلے جاؤ اور پھر کبھی واپس نہ آنا، معروف بھارتی اداکار پرپاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلقات کا الزام لگا دیا گیا

  پیر‬‮ 11 جون‬‮ 2018  |  23:39

پاکستان میں عام انتخابات 25 جولائی 2018ء کو ہونے جا رہے ہیں، ان انتخابات میں انڈین اداکار شاہ رخ خان کی کزن بھی آزاد حیثیت سے حصہ لے رہی ہیں، شاہ رخ خان کی کزن کا انتخاب لڑنا بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کو اچھا نہیں لگ رہا ہے ، بالی ووڈ ادا کار شاہ رخ خان کی کزن اور پشاور کی شہری نورجہاں کے پشاور الیکشن میں حصہ لینے کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے ٗکسی نے شاہ رخ کو پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیدیا تو کسی نے ان کی حب الوطنی پرہی انگلی اٹھادی۔تفصیلات کے

مطابق پشاور کے تاریخی محلہ شاہ ولی قتال کی رہائشی اور بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں 25جولائی کو ہونے والیعام انتخابات 2018 میں جنرل نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔ نور جہاں سیاست میں کئی سالوں سے سرگرم ہیں ٗان کا تعلق تو عوامی نیشنل پارٹی سے ہے تاہم اس مرتبہ وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔یہ بات بھارتیوں کو ایک آنکھ نہیں بھا ئی، انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے سپر اسٹار پر تنقید ی حملے شروع کر دئیے, کنگ خان کی پاکستانی پرچم کے ساتھ فوٹو شاپ کی ہوئی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کر کے ان کی حب الوطنی پر شک کرنے لگے۔کسی نے کہا کہ شاہ رخ خان کو پاکستان سے پیار ہے اسی لئے انہوں نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ رائڈرزکیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخابکیا۔کسی نے انہیں فلم رئیس میں ماہرہ خان کے ساتھ ادا کاری کرنے پر شک کی نگاہ سے دیکھا۔کسی نے کہا کہ پاکستان چلے جاؤاور واپس کبھی مت آنا۔کسی نے کہا کہ شاہ رخ خان کو بھی پاکستان جا کر الیکشن میں حصہ لینا چاہئے۔دوسری جانب شاہ رخ خان سے محبت کرنے والے ان کے مداح ان کی حمایت میں آگے آگئے۔کسی نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان کی کزن پاکستان کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟کسی نے کہا کہ اس میں کیا غلط ہے۔ ایک بھارتی صارف نے اپنے ٹوئیٹر میں دعویٰ کیا کہ شاہ رخ خان کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلقات ہیں۔ بعض افراد کا خیال تھا کہ پاکستان میں دیگر بھارتیوں کے رشتہ دار بھی موجود ہیں، اس میں حیرانی کی کیا بات ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎