بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان کا اہم ترین علاقہ خطرے سے دوچار ، صفحہ ہستی سے مٹنےکا خطرہ ہزاروں زندگیاں دائو پر لگ گئیں،وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا

  منگل‬‮ 12 جون‬‮ 2018  |  10:15

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ شمشال ویلی میں خردوپن گلیشئرز کے پھیلنے کی وجہ سے سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورت حال کی ہمہ وقت نگرانی جاری رکھی جائے۔ وہ وزیرعظم پاکستانکی طرف سے تشکیل کردہ ماہرین کی ٹیم کے شمشال ویلیکے دورہ کے بعد پیش کی جانے والی سفارشات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل GB-DMA کو تجویر دی کہ شمشال ویلی اور ملحقہ علاقوں میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے

پیشگی اطلاعات کا مربوط نظام وضع کیا جائے اور این ڈی ایم اے کو تمام صورت حال سے آگاہ رکھا جائے۔ اْنہوں نے GBDMA کوتمام وفاقی محکمہ جات کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ڈائریکٹر جنرل GB-DMA فرید احمد نے میٹنگ کے شراکاء کو تفصیلی پریذنٹیشن میں ماہرین کی ٹیم کے جانب سے دی گئی تجاویزکو اجلاس کے سامنے رکھا ، اور موجودہ صورت حال اور خطرے کی نوعیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقتی طورپر سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن گلیشئرز کے بڑھنے سے مستقبل میں شمشال ویلی اور خصوصاً مین روڈ خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں لہٰذا صورت حال کا ہمہ وقت نگرانی کو یقینی بنانا ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ماہرین کی ٹیم اس سے قبل گلیشئر پھیلنے کی خبروں پر فوری طور پر علاقے میں پہنچی تھیں اور انہوں نے گلیشئیر کا سروے کرنے کے بعد ممکنہ خطرات سے متعلق ایک رپورٹ مرتب کی تھی جس کو پیش کر دیا گیا تھا۔ خردوپن گلیشئیر کی صورتحال پر آج وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نےبریفنگ بھی دی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎