بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

عوام کیلئے اچھی خبر، پاکستان کے سب سے بڑے ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے نے بجلی کی پیداوار شروع کردی،منصوبہ اپریل میں مکمل ہوا لیکن پیداوار کیوں نہ شروع کرسکا؟ حیرت انگیز انکشاف

  منگل‬‮ 12 جون‬‮ 2018  |  10:21

دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں بہتری اورپانی کی دستیابی کے بعد تربیلا چوتھے توسیعی منصوبہ کے پہلے یونٹ نے 8جون سے بجلی کی پیداوارشروع کر دی ،یہ یونٹ اپنے ریلائی ایبلٹی پیریڈ سے گذر رہا ہے اور نیشنل گرڈ کو اوسطاً 335 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے۔ مذکورہ یونٹ کو بتدریج اِس کی پوری پیداواری صلاحیت یعنی 470میگاواٹ پر لے جایا جائے گا۔منصوبے کا پہلا یونٹ اپریل میں مکمل ہوا تھا، تاہم رواں سال دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ کافی کم رہا اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث اِس یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع

ہوسکی تھی ۔تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے دوسرے یونٹ کی بھی تین روز قبل ویٹ کمیشننگ شروع کی جاچکی ہے ۔ یہ یونٹ جولائی کے پہلے ہفتہ میں ریلائی ایبلٹی پیریڈ کے مرحلہ میں داخل ہو جائے گا ۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کے تحت تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر4پر بجلی پیدا کرنے کے لئے 3 یونٹ نصب کئے گئے ہیں اور ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت470میگاواٹ ہے ۔تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ واپڈا کے کم لاگت بجلی پیدا کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے ،جس سے ملک میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے اور قومی نظام میں پن بجلی کا تناسب بہتر بنانے میں مدد ملے گی تاکہ بجلی کی قیمتوں میں استحکام لاکر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کی تکمیل پر تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی پیداواری صلاحیت میں ایک ہزار 410 میگاواٹ اضافہ ہوگا اور یہ 3 ہزار 478 میگاواٹ سے بڑھ کر 4 ہزار 888 میگاواٹ ہو جائے گی ۔منصوبے سے ہر سال 3 ارب 84 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی حاصل ہوگی ۔ منصوبے سے سالانہ تقریباً 30 ارب روپے کی آمدنی ہوگی اور یہ صرف 3 سال کی قلیل مدت میں اپنی تعمیر پر آنے والی لاگت پوری کردے گا ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎