بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کام چھوٹا لیکن فائدے بڑے

  منگل‬‮ 12 جون‬‮ 2018  |  12:00

ایک شخص گوشت کو فریز کرنے والے کارخانہ میں کام کرتا تھا‘ایک دفعہ کارخانہ بند ھونے سے پہلے اکیلا گوشت کو فریز کرنے والے حصہ میں چکر لگانے گیا تو غلطی سے دروازہ بند ھو گیا اور وہ اندر برف والے حصے میں پھنس گیا‘چھٹی کا وقت تھا اور سب کام کرنے والے لوگ گھروں کو جا رھے تھے کوئی بھی متوجہ نہ ھوا کہ وہ اندر پھنس گیا ہے ۔وہ سمجھ گیا کہ دو یا تین گھنٹوں بعد اس کا بدن برف بن جائے گا۔ اب جب موت یقینی نظر آنے لگی تو خدا کو یاد کرنے

لگا اپنے گناہوں کی معافی چاہی اور خدا سے کہا کہ اے یونس کو مچھلی کے پیٹ اور یوسف کو جیل سے نجات دینے والے اگر میں نے زندگی میں کوئی ایک کام بھی فقط تیری خشنودی کیلئے انجام دیا ہےتو اس کے صدقے مجھے اس قید سے رہائی عطاءفرما ‘

میں وعدہ کرتا ہوں اسکو مرتے دم تک انجام دیتا رہوں گا اور اس کی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگے‘ایک یا دو گھنٹے ہی گزرے تھے کہ اچانک سردخانے کا دروازہ کھلا، چوکیدار بھاگتا ہوا آیا اور اس شخص کو اٹھا کر باھر نکالا اور گرم ہیٹر کے پاس لے آیا ‘جب اس کی حالت کچھ بہتر ھوئی تو اس نے چوکیدار سے پوچھا تم کیسے وہاں آئے ؟چوکیدار بولا کہ جناب مجھے 20 سال ہو چکے ہیں اس کارخانہ میں کام کرتے ہوئے،ہر روز سینکڑوں مزدور اور آفیسر کارخانہ میں آتے اور جاتے ہیںلیکن تم ان چند افراد میں سے ہو جو جب بھی کارخانہ میں داخل ہوتے ہو تو مجھے مسکرا کر سلام کرتے اور احوال پرسی کرتے ہو اور نکلتے ہوئے آپ کا خدا حافظ کرنا میری سارے دن کی تھکاوٹ دور کر دیتا ہے ‘

جب کہ اکثر لوگ میرے پاس سے یوں گزر جاتے ہیں کہ جیسے میں ہوں ہی نہیں جبکہ تم وہ شخص ہو جس کے نزدیک میرا بھی کوئی وجود ہے ‘آج بھی گذشتہ دنوں کی طرح میں نے آپ کا سلام تو سنا لیکن خداحافظ کہنے کیلئے منتظر رہا‘ جب زیادہ دیرہو گئی تو میں آپ کو تلاش کرنے چل پڑا کہ کہیں آپ کسی مشکل میں گرفتار نہ ہو گئے ہوں ‘وہ شخص حیران ہو گیا کہ کسی کو سلام کرنے اور خدا حافظ کہنے جیسے چھوٹے سے کام کیوجہ سے آج اسکی جان بچ گئی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎