بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


نظامِ ہضم کی خرابیاں اور 5 آسان گھریلو ٹوٹکے

  منگل‬‮ 12 جون‬‮ 2018  |  17:30

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارا نظامِ ہضم ہمارے جسم کے سب سے اہم ترین حصوں میں سے ایک ہے- اس نظام کا بنیادی کام ان غذائی اجزاﺀ کو جذب کرنا ہوتا ہے جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں- تاہم اگر اس نظام میں کوئی خرابی پیدا ہوجائے تو اس کے اثرات پورے جسم پر مرتب ہوتے ہیں- ہم یہاں آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتا رہے ہیں جو نہ صرف نظامِ ہضم کی خرابیوں کو دور کرتے ہیں بلکہ اس میں بہتری بھی لاتے ہیں-درکادرک نہ صرف آپ کے ہاضمے کے نظام

کو مختلف مسائل سے بچاتا ہے بلکہ اس کی کارکردگیکو بہتر بھی بناتا ہے- ادرک کا استعمال متلی٬ قے٬ اپھارہ پن٬ بدہضمی اور ڈائیریا میں کمی لاتا ہے- ایک کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا ادرک 10 منٹ تک ابالیں- اس کے بعد ادرک چھان لیں اور پانی میں شہد شامل کرلیں- روزانہ 2 سے 3 وقت یہ چائے پئیں اور کمالات دیکھیں-پودینہپودینہ بھی ایک ایسی حیران کن جڑی بوٹی ہے جو انسان کے ہاضمے کے نظام کو خرابیوں سے بچاتی ہے- پودینہ میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو آنتوں کے درد اور ان کی سختی کے علاج کے حوالے انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہیں- اس کے علاوہ پودینہ متلی٬قے٬ گیس اور اپھارہ پن سے بچاتا ہے- ایک چائے کا چمچ پودینے کے پتے ایک کپ پانی میں 10 منٹ تک ابالیں اور اسے چھاننے کے بعد ذائقے کے لیے اس میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کرلیں- مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے روزانہ کم سے کم دو کپ یہ پانی پینا ہے-سونفسونف نظامِ ہضم میں پیدا ہونے والی خرابیوں کے علاج اور صحت کی بہتری کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہے- اس کا استعمال اکثر تیزابیت٬ سینے کی جلن اور بدہضمیکے علاج کے طور پر بھی کیا جاتا ہے- سونف کے طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے اسے ہر کھانے کا بعد چبابا بھی جاسکتا ہے- اس کے علاوہ آپ سونف کی چائے بنا کر بھی پی سکتے ہیں-سیب کا سرکہسیب کا سرکہ نظامِ ہضم کی دیکھ بھال اور بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے- بدہضمی٬ پیٹ درد اور سینے کی جلن جیسے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے یہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے- ایک کپ گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیبکا سرکہ اور ایک چائے کا چمچ شہد شامل کرلیں- بہترین نتائح حاصل کرنے کے لیے اس مرکب کو روزانہ دو سے تین مرتبہ ضرور استعمال کیجیے-اسپغولاسپغول کے اثرات پورے نظامِ ہضم پر مرتب ہوتے ہیں- اسپغول میں پایا جانے والا فائبر ہاضمے کے نظام کی کئی خرابیوں کو دور کرتا ہے اور اسے بہتر بناتا ہے- اس کے علاوہ اسپغول گیس اور قبض کے مرض سے بھی نجات دلواتی ہے- ایک کپ دہی میں ایک کھانے کا چمچ اسپغول شامل کر کے کھانا آپ کے نظامِ ہضم پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎