بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


استری کے بغیر کپڑے کیسےپریس کیئے جائیں

  منگل‬‮ 12 جون‬‮ 2018  |  17:42

اسلام آباد: آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ بغیر استری کے بھی کپڑے استری کر سکتے ہیں۔ طریقہ نمبر ایک، کپڑوں کو ایک ہموار سطح پر رکھیں اور ہیئر ڈرائیر چلائیں۔ ایک سے دو انچ کے فاصلے سے کپڑوں پر گرم ہوا پھینکیں اور پھر اسے الٹ کر بھی سنکائی کریں۔ کپڑوں کی شکنیں پلک جھپکتے میں ختم ہو جائیں گی۔ لیکن اگر آپ سفر میں ہیں اور ہیئر ڈرائیر دستیاب نہیں تو کیا ہوگا؟ آپ نے اٹیچی سے کپڑے نکالے تو شکنوں سے ان کا حال برا ہوا ہے۔ اس صورت

میں بھی ایک طریقہ ہے۔ غسل خانے کا رخ کریں۔ دروازے بندکریں اور گرم پانی کے ساتھ شاور چلا دیں۔ کچھ دیر میں گرم پانی سے بھاپ نکلنا شروع ہوگی اور پورے غسل خانے میں پھیل جائے گی۔ اپنے کپڑوں کو اس بھاپ سے جتنا قریب ہوسکے، وہاں لٹکا دیں۔ گرم بھاپ سے کپڑے کی شکنیں ختم ہو جائیں گی۔ بھاپ دینے کا ایک طریقہ چائے کی کیتلی بھی ہوسکتا ہے۔ جب پانی ابل رہا ہوں اور کیتلی سے بھاپ نکل رہی ہے تو کپڑوں کو ایک فٹ کے فاصلے پر رکھیں۔ کام بن جائے گا۔ اب ذرا ایک اور طریقہ دیکھیں۔ ایک ہموار سطح پر کپڑوں کو پھیلائیں اور ان پر ایک گیلا تولیہ ڈال دیں۔ کچھ دیر اوپر سے دباؤ ڈالیں اورپھر کپڑوں کو خشک کرنے کے لیے لٹکا دیں۔ ایک اور آسان طریقہ سرکے کا اسپرے کرنا ہے۔ سفید سرکہ شکنیں ختم کرنے کا ایک سستا اور کیمیکل سے پاک متبادل طریقہ ہے۔ ایک حصہ سرکہ اور تین حصہ پانی لیں اور اس سے کپڑوں کو گیلا کرلیں۔ پھر انہیں خشک کرنے کے لیے لٹکا دیں۔ ایک دلچسپ طریقہ کسی دیگچی کو استری بنانے کا ہے۔ ایک صاف سے برتن میں پانی ابالیں اور اسے پھینک دیں۔ اب نچلی سطح اتنی گرم ضرور ہوگی کہ آپ کے کپڑوں کو استری کرنے کے لیے کافی ہوگی۔ اگر شرٹ کے کالر یا کسی موٹے کپڑے والی پینٹ کو استری کرنا ہے تو اس کے لیے بالوں کو سیدھا کرنے والا اسٹریٹنر کام آ سکتا ہے۔ بس آپ کو یہ خیال رکھنا ہوگا کہ اسٹریٹنر زیادہ گرم ہوکر آپ کے کپڑے نہ جلا دیں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎