بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


حضرت محمد ﷺ کی پھوپھی کا صبر و تحمل

  منگل‬‮ 12 جون‬‮ 2018  |  17:52

نبیؐ نے جنگ احد میں جب اپنے چچا حضرت امیر حمزہؓ کو دیکھا ان کی لاش کا مسئلہ بنا پڑا تھا، ان کا دل نکال لیاگیا تھا اور ان کی آنکھیں نکال لی گئیں تھیں، کان کاٹ دیے گئے تھے، ہند ہ نے ان کا ہار بنا کر اپنے گلے میں پہنا تھا اب سوچئے پیچھے لاش کاکیاحال ہو گا، نبی کریمؐ نے دیکھا تو آپؐ بہت آزردہ ہوئے آنکھوں میں سے آنسو آ گئے اور آپؐ نے اس وقت پابندی لگا دی کہ میری پھوپھی حضرت حمزہؓ کی بہن آپؓکو دیکھنے کے لیے آئے گی دوسریعورتوں کی طرح تو

ایسا نہ ہو کہ وہ دیکھے اور اسے صدمہ پہنچے، گھر کی عورتیں اپنے اپنے مردوںکو دیکھنے کے لیے آ گئیں کہ نہلائیں دفنائیں تو اس وقت میں آپ کی پھوپھی جو تھی وہ بھی آ گئیں مگر صحابہؓ نے روک دیا کہ نبی کریمؐ نے منع فرما دیاہے کہ آپؓ اپنے بھائی کی لاش نہیں دیکھ سکتیں. انہوں نے پوچھا: نبی کریمؐ آپ نے کیوں منع فرما دیا؟ آپؐ نے فرمایا کہ تم اس کی لاش کو دیکھنے کاحوصلہ نہ رکھو گی، پوچھنے لگی اے اللہ کے نبیؐ! میںاپنے بھائی کی لاش پر رونے کے لیے نہیں آئی، میں تو اپنے بھائی کو مبارکباد دینے کے لیے آئی ہوں، جب نبی کریمؐ نے یہ الفاظ سنے تو فرمایا: اچھا پھر تمہیں دیکھنے کی اجازت ہے۔سوچئے کتنا بڑا دل کر لیا کہ میں تو اپنے بھائی کو مبارکبادی دینے کے لیے آئی ہوں. صبر پر بھی اور شکر پر بھی ایک بیوی بہت خوبصورت تھی جب کہخاوند بہت بدصورت اورشکل کا انوکھا تھا، رنگ کالاتھا بہرحال زندگی گزر رہی تھی، نیک معاشرے میں زندگیاں گزر جایا کرتی ہیں، ایک موقع پر خاوند نے بیوی کی طرف دیکھا تو مسکرایا خوش ہوا بیوی دیکھ کر کہنے لگی کہ ہم دونوں جنتی ہیں، اس نے پوچھا یہ آپ کو کیسے پتہ چلا، بیوی نے کہا: جب آپ مجھے دیکھتے ہیں خوش ہوتے ہیں شکریہ ادا کرتے ہیں اور جب میں آپ کو دیکھتی ہوں تو صبر کرتی ہوں شریعت کا حکم ہے صبر کرنے والا بھی جنتی ہے اور شکر کرنے والا بھی جنتی ہے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎