بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

محبت فاتح عالم

  منگل‬‮ 12 جون‬‮ 2018  |  17:56

امّی .....امّی جااان !کیا ہوا ارسل ، کیوں اتنا شور مچارہے ہو ؟امّی ! آپ کو پتہ ہے کہ آج کیا ہوا ؟ وہ پھولی ہوئ سانسوں کے درمیان بولا:" آج ہم سب سکول میں کھیل رہے تھے کہ اچانک ذیشان دھکا لگنے سے گر پڑا ، سب لڑکے زور زور سے قہقہے لگانے لگے ، میں اس کی مدد کو لپکا اور اس کو سہارا دے کر اٹھنے میں اس کی مدد کی. ذیشان کو چوٹ تو لگی مگر وہ شرمندگی کے مارے اس کا اظہار نہ کر پایا .مجھے آپ کی بات یاد آگئ تھی کہ کسی بھی شخص

مسلمان کی مصیبت پر کبھی بھی خوش نہیں ہونا چاہئیے اور نہ ہی اس کا مذاق اڑانا اہئیے .یہ بات سوچ کر میں نے خود کو ہنسنے سے باز رکھا .جب ذیشان نے مجھے اپنے لئیے پریشان دیکھا تو سب کو نظر انداز کرکے میری جانب متوجہ ہوگیا ، میں نے اس کا کندھا تھپک کر اسے تسلی دی اور اس کا حال دریافت کیا . وہ میرے اس طرز عمل سے بےحد متاثر نظر آرہا تھا ، اس نے مجھ سے اپنے گزشتہ تلخ رویے کی نہ صرفمعافی مانگی بلکہ میری جانب دوستی کا ہاتھ بھی بڑھایا ، اس طرح آج سے ہم اچھے دوست بن گئے ہیں "ارسل جوش میں بولتا ہی چلا گیا .امّی جان نے آگے بڑھ کر اسے گلے سے لگالیا ، اس کی پیشانی پر پیار بھرا بوسہ دیا اور کہا :" شاباش بیٹا ! تم نے میرا دل خوش کردیا ہے.اللہ تعالیٰ بھی تم سے راضی ہو ، تمہارے اخلاق میں مزید ترقی عطا فرمائے اور فلاح دارین نصیب کرے "سچ ہے کہ حسن اخلاق سب سے بڑی خوبی ہے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎