بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


روزے 29ہونگے یا 30؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اعلان کردیا

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  5:34

شوال کا چاند جمعرات 14 جون 2018 ءکی شام دکھائی دینے کا امکان نہ ہونے کے برابر اس لئے رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عیدالفطر 16 جون کو منائے جائیگی ۔ سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کی جانب سے بیان جاری ،تفصیلات کےمطابق سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ شوال کا چاند جمعرات 14 جون 2018 ءکی شام دکھائی دینے کا امکان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہی ہے ۔ رمضان المبارک کے 30 ایام مکمل کرنے کے بعد عیدالفطر 16 جون کو ہوگی ۔بیان میں

کہا گیا کہ نیا چاند اس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم 19گھنٹے سے زائد اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40 منٹ سے زائد نہ ہو جائے ۔ نیا چاند 13 اور 14 جون کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 12 بجکر 43 منٹ پر پیدا ہوگا ۔ نئے چاند کی عمر 14 جون 2018 ءکوغروبِ آفتاب کے وقت پاکستان کے کسی بھی شہر میں 19 گھنٹے سے زائد نہیں ہوگی نیز غروبِ آفتاب و غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان کے تمام شہروں میں 40 منٹ سے کم ہوگا لہٰذا رمضان المبارک کے 30 دِن پورے ہونے کے بعد عید الفطر ہفتہ 16 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی کہا تھا 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شوال کے چاند کی عمر کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کو بھی تفصیلات بھجوائی گئی تھیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎