بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق! عمران خان کے مقابلے پر آنے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں خواجہ سعد رفیق بھی بھاگ نکلے، حیران کن پیش رفت

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  13:30

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے امیدوار میدان میں اتر آئے ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حلقہ این اے 131سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے مدمقابل ہونگے جبکہ حلقہ این اے 125 سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد سے ہوگا واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مقابلہ کرنے سے کترا رہے ہیں، پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا متبادل نام پیش کر دیا۔دوسری جانب

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان سے خائف ہیں اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے مقابلے میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، اسی طرح این اے 134سے شہباز شریف کا مقابلہ ظہیر عباس اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق تحریک انصاف کے علیم خان کے مدمقابل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں حلقہ این اے 124سے پاکستان تحریک انصاف کے نعمان قیصر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز مدمقابل ہوں گے ۔حلقہ این اے 125سے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد سے ہوگا ۔ این اے 129سے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق تحریک انصاف کے علیم خان کے مدمقابل ہوں گے ۔ این اے 130سے نون لیگ کے خواجہ احمد حسان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے شفقت محمود سے ہوگا ۔این اے 131میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق سے ہوگا ۔زعیم قادری اور اعجاز چوہدری این اے 133سے مدمقابل ہوں گے جبکہ این اے 134سے شہباز شریف کا مقابلہ ظہیر عباس سے ہوگا ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎