بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ہاں یا نہ پر آزمائش

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  14:18

 حضرت سلطان محمدتغلق شاہ نے ایک مرتبہ دہلی کے بزرگ حضرت شیخ نصیرالدین محمودچراغ ؒ کے لیے سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا بھیجا کہ ا گر کھائیں گے تو پوچھوں گا کہ آپؒ نے سونے چاندی کے برتنوں میں کھا کر اولیاء اور صوفیااکرام کے مسلک کے خلاف کام کیوں کیا ؟

اگر کھانے سے انکار کریں گے تو بادشاہ کی توہین پر باز پرس کروں گا ۔حضرت چراغ دہلوی نے ایک برتن سے تھوڑی سی یخنی نکال کر اپنی ہتھیلی پر رکھ کر اسے چاٹ لیا۔بدخواہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔

پس

تم 

ایک شخص 70 سال کی عمر کو پہنچ گیا۔ بڑھاپے نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا۔ ایک وقت وہ بھی آیا کہ کھانا نگلنا دشوار ہو گیا پھر ایک دن اچانک نوبت یہاں تک آ گئی کہ کھانا نگلنا ممکن ہی نہ رہا۔بوڑھے شخص کو اس کے بچوں نے اسپتال میں داخل کر دیا۔ ڈاکٹروں نے ایمرجنسی آپریشن کا مشورہ دیا‘ آپریشن کامیاب رہا‘اکاﺅنٹنٹ نے بوڑھے شخص کوہسپتال کا بل تھما دیا جس میں آپریشن سے لے کر اس کے اسپتال میں قیام تک کے سارے اخراجات موجود تھے۔

بل دیکھ کر بوڑھا شخص رونے لگا۔ اکاونٹنٹ یہ دیکھ کر جلدی جلدی اپنے افسر کے پاس گیا اور اسے بوڑھے شخص کے رونے کا قصہ سنایا۔افسر اسی وقت بوڑھے کے پاس پہنچا اور کہا کہ اگر بل دینا آپ کے بس میں نہیں ہے تو ہم اس کا کوئی اور انتظام کر سکتے ہیں۔ بوڑھے شخص نے کہا کہ میرے چار بیٹے ہیں اور یہ بل دینا میرے لیئے کوئی بڑی بات نہیں۔ میں اس لیئے نہیں رویا کہ میں بل ادا نہیں کر سکتا بلکہ میں اس لیئے رو رہا ہوں کہ”میرے رب نے مجھے 70 سال کھلایا لیکن آج تک میرے ہاتھ میں بل نہیں تھمایا“ذرا سوچئے اور ہر سانس کے ساتھ الحمد للہ کہنے کو اپنی عادت بنا لیجئے۔

اللہ اپنا شکر ادا کرنے والے بندے کو پسند کرتا ہے !جیسا کہ اللہ قرآن پاک میں ایک جگہ ارشاد فرماتا ہے کہ ”اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو پورا شمار نہ کر سکو گے“۔ اور ایک اور جگہ ارشاد فرماتا ہے ”پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعتوں کو جھٹلاﺅ گے“۔

دن کی بہترین پوسٹ پڑھنے کے لئے لائف ٹپس فیس بک پیج پر میسج بٹن پر کلک کریں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎