بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

حضرت علی رضی اللّہ تعالیٰ عنہ کی تلوارکا وزن

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  14:19

حافظ رجب الکرسی لکھتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللّہ عنہُ نے مرحب پر ذوالفقار کا وار کیا اور دو حصوں میں تقسیم کر کے زمین پر تڑپتا هوا چھوڑا تو اس وقت حضرت جبرائیل علیہ السلام متعجب ہو کر تشریف لائے- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:تمہیں کس بات پر اتنا تعجب ہو رہا ہے؟ جبریل امین علیہ السلام نے فرمایا:اس وقت آسمان کے تمام فرشتے مل کرلا فتی الا علی لا سیف الا ذوالفقارکا نعرہ بلند کر رہے ہیں اور مجھے زاتی طور پر تعجب اس وجہ سے ہےکہ جب اللہ تعالیٰ نے قوم

نے قوم لوط پر عذاب نازل کیا تھا تو میں نے اس بدکار قوم کے سات شہروں کو زمین سے کاٹ کراپنے پروں پر اٹھایا تھا اور میں نے انہیں اتنابلند کیا تھا

کہ حاملین عرش نے ان کے مرغوں کی آوازيں اور ان کے بچوں کے رونے کی صدائیں سنی تھیں اور میں نے انہیں صبح ہونے تک اپنے پروں میں اٹھائے رکھا تھا اور اللہ کے فرمان کا انتظار کرنے لگا۔ مجھے ان کا بوجھ ذرہ برابر بھی محسوس نہ ہوا۔ اور آج جب علی رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی ضرب چلائی اور اللّہ نے مجھے حکم دیا کہ ان کی تلوار کا کونہ پکڑ لوں تا کہ ان کی تلوار اس ثور تک نہ پہنچ جائے جس نے زمین کے بوجھ کو اٹھا رکھا ہے تاکہ زمین پلٹنے سے محفوظ رہے۔چنانچہ میں نے حکم الہی سے علی رضی اللہ تعالی عنہ کی تلوار کا کونہ پکڑ لیا تو اس کا وزن مجھے قوم لوط کے شہروں سے بھی زیادہ محسوس ہوا اور عجیب بات یہ ہے کہ اسرافیل اور میکائیل نے بھی علی رضی اللہ تعالی عنہا کے بازو کو ہوا میں پکڑا ہوا تھا۔

دن کی بہترین پوسٹ پڑھنے کے لئے لائف ٹپس  فیس بک پیج پر میسج بٹن پر کلک کریں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎