بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستانی بیویوں کے چند معروف طنز اور طعنے۔۔

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  14:51

میاں بیوی کا رشتہ بھی انوکھا ہوتا ہے٬ یہ دونوں ایسی شخصیات ہوتی ہیں جو نہ تو ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتی ہیں اور نہ ہی ایک دوسرے کے بغیر- اگر بات کی جائے پاکستانی بیویوں کی تو یہ بھی انتہائی دلچسپ ہوتی ہیں- پاکستانی بیویاں اپنے شوہروں کو ایسے طنز اور طعنے دیتی دکھائی دیتی ہیں جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی- پاکستانی بیویوں کے چند معروف طنز اور طعنے مندرجہ ذیل ہیں-آپ کے سارے بھائی اتنے چالاک ہیں آپ کیوں اتنے بیوقوف ہیں۔؟ سارے تکیے آپ نے تڑوڑ مڑوڑ کر برباد کر دئے ہیں۔ آپ

کے گھر والوں نے کبھی مجھے بہو تسلیم نہیں کیا۔ آپ کبھی میری بات نہیں مانتے۔ میری طبعیت اتنی خراب ہے لیکن آپ کو تو پروا ہی نہیں۔ بچے میری بات نہیں مانتے اور آپ انہیں کچھ نہیں کہتے۔ مجھے لگتا ہے میں کوئی فالتو چیز ہوں۔ ویسے کیا سوچ کر شادی کی تھی مجھ سے؟شادی سے پہلے تو ایسے نہیں تھے آپ- کتنے دن سے آپ نے مجھ سے حال بھی نہیں پوچھا- بندہ خوش کرنے کے لیے ہی کہہ دیتا ہے کہ جو دل کرے مانگ لو آج- میں آپ کے فائدے کے لیے ہی سمجھاتی ہوں- میں کبھی آگے سے بولی ہوں ؟۔ جب میں بات کر رہی ہوں تو میری طرف دیکھا کریں- اپنی دفعہ آپ کو بڑا غصہ آتا ہے۔ آپ نے مجھے کبھی سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی-چاہے اپنی مرضی کیا کریں بندہ مشورہ تو کر لیا کرتا ہے- کرنا اپنی مرضی کا ہوتا ہے اس لیے مجھ سے مت پوچھا کیجئیے. آپ کے بھائی ہر بات میں بیویوں سے مشورہ کرتے ہیں اور ایک آپ ہیں ؟۔نوٹ: پوسٹ کو ہنسی مذاق تک محدود رکھا جائے ورنہ نتائج کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے-

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎