بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

عقل، شرم، محبت، تقدیر، عشق اور لالچ

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  16:43

کہتے ہیں کہ حکیم لقمان کے پاس عقل آئی تو انہوں نے پوچھا ۔ " تو کون ہے اور کہاں رہتی ہے ؟؟" عقل نے کہا " میں عقل ہوں اور انسان کے سر میں رہتی ہوں۔ پھر شرم آئی تو لقمان نے اس سے پوچھا، تو کون ہے اور کہاں رہتی ہے ؟ اس نے جواب دیا ، میں شرم ہوں اور آنکھ میں رہتی ہوں۔ اسی طرح محبت آئی تو اس سے بھی حکیم لقمان نے پوچھا ، تو کون ہے اور کہاں رہتی ہے ؟ اس نے جواب دیا ، میں محبت ہوں اور انسان کے دل میرا

مسکن ہے ۔ اب تقدیر آئی تو اس سے بھی پوچھا کہ " تو کون ہے اور کہاں رہتی ہے "؟ تقدیر کہنے لگی، میں تقدیر ہوں اور انسان کے سر میں رہتی ہوں "۔ لقمان نے کہا " وہ تو عقل کا نشیمن ہے "۔ عقل بولی ، جب تقدیر آتی ہے تو میں رخصت ہو جاتی ہوں "۔ اب عشق آیا اس سے دریافت کیا گیا ، " تو کون ہے اور کہاں رہتا ہے "؟ جواب ملا، میں عشق ہوں اور انسان کی آنکھ میں رہتا ہوں"- لقمان نے کہا، وہاں تو شرم رہتی ہے - اس نے جواب دیا جب عشق آتا ہے تو شرم چلی جاتی ہے "۔ آخر میں لالچ آیا ، اس سے بھی پوچھا ، " تو کون ہے اور کہاں رہتا ہے "۔ جواب دیا ، میں لالچ ہوں اور انسان کے دل میں رہتا ہوں"۔ لقمان نے کہا، اس جگہ تو محبت رہتی ہے ۔ تو لالچ نے جواب دیا ۔ " جب میں آتا ہوں تو محبت چلی جاتی ہے،

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎