بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

ڈیسنٹ فرینڈ

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  16:58

کیوٹ اینجل بڑے جوش و خروش سے اپنی بیسٹ فرینڈ سیانی بانو کو فیس بک پر اپنے نئے دوست کے بارے میں بتا رہی کہ شیراز آفریدی بہت اچھا لڑکا ہے تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت تمیز دار بھی ہے، بہت عزت کرتا ہے. سیانی بانو نے آزردہ لہجے میں کہا کیوٹ سویٹی، اگر وہ سچ مچ اتنا اچھا اور ڈیسنٹ ہے تو اسکی دوستی تمہارے لئے نقصان ہی نقصان ہے، تم فوراً اس سے دور ہو جاو، ورنہ صرف پچھتاوا تمہارا مقدر بن کر رہ جائے گا. کیوٹ اینجل سیانی بانو کی بات سن کر شدید حیرت

رہ گئی، پوچھا کیوں آپی اتنا اچھا بندہ بھلا مجھے کیوں نقصان پہنچائے گا، وہ تو کوئی فضول لفظ بھی نہیں بولتا، اس کی ہر بات مدلل ہوتی ہے، میرے لئے ہمیشہ احترام والے الفاظ بولتا ہے. سیانی بانو نے کہا، پیاری بہن تم فیس بک پر صرف اچھا ٹائم پاس کرنے کیلئے آتی ہو، نہ کہ کسی قسم کا ریلیشن بنانے، یہ جو ڈیسنٹ لڑکے ہوتے ہیں ناں یہ اپنی خوبیوں کی بنا پر باقی لوگوں سے ممتاز ہوتے ہیں، لڑکیاں ان کے ساتھ بات کرتے ہوئے خود کو محفوظ سمجھتی ہیں، یہ لوگ اچھے رازدار بھی ہوتے ہیں اور بلیک میلنگ بھی نہیں کرتے، لڑکیاں آہستہ آہستہ ان کی باتوں کی عادی ہو جاتی ہیں، انکی دی گئی عزت کی عادی ہو جاتی ہیں. اور اکثر اوقات ان لڑکوں کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہیں، اور یہاں سے خرابی شروع ہوتی ہے، لڑکی اس بندے کے ساتھ شادی کے خواب دیکھنا شروع کر دیتی ہے، کیونکہ وہ اپنے آئیڈیل کو کھونا نہیں چاہتی. لیکن وہ بندہ تو سب کیلئے ہی اچھا ہوتا ہے، سب کی ہی عزت کرتا ہوتا ہے، لہذا شادی کی خواہش لڑکی کی طرف سے یکطرفہ طور پر ہی ہوتی ہے جسے وہ بندہ با آسانی یہ کہہ کر رد کر دیتا ہے کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں اور شادی کے معاملے میں سوشل میڈیا پر کسی کیلئے سیریس ہو جانا بذات خود ایک جزباتی سوچ ہے. کیوٹ اینجل بولی، آپی آپ تو مجھے ڈرا رہی ہیں، سارے لوگ ایک جیسے نہیں ہوتے، اور میں کونسا شادی کیلئے سیریس ہو رہی ہوں. سیانی بانو بولی، میری بہن یہ جو فیس بک پر لوفر قسم کے فلرٹی لڑکے ہوتے ہیں ناں، یہ گپ شپ کیلئے ٹھیک رہتے ہیں، دوسرے تیسرے دن اوقات دکھا کر خود کو بلاک کروا لیتے ہیں. پھر نیا دوست، انکو نہ چھوڑنے کا دکھ ہوتا ہے نہ بلاک کرنے کا.. جبکہ یہ میچور Attitude والے ڈیسنٹ مرد زندگی بھر کا روگ دے کر بھی بے قصور رہتے ہیں. سیانی بانو کیوٹ اینجل کو سمجھا رہی تھی اور اپنے گزرے دنوں کے دوست کو یاد کر کے اپنی آنکھیں بھگو رہی تھی جبکہ کیوٹ اینجل اسکی باتیں بے دھیانی سے سنتے ہوئے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ لئے مسلسل شیراز آفریدی کو سوچ رہی تھی.

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎