بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

آم آنتوں کی بیماریوں سے بچاؤ کا زبردست نسخہ

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  17:03

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پھلوں کا بادشاہ آم غذائیت سے بھرپور ایک عمدہ پھل ہے۔ اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ آم کھانے سے آنتوں کی سوزش دور ہوتی ہے اور یہ پورے نظامِ ہاضمہ کو بہترین بناتا ہے اس لئے اسے آنتوں کی بیماریوں سے --> لڑنے کا زبردست نسخہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔آم میں کئی طرح کے وٹامن، اینٹی آکسیڈنٹس، پولی فینولز اور فائبر (ریشے) پائے جاتے ہیں۔ اس کے کئی فائدوں میں آنتوں کی سوزش دور کرنا، نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانا اور غذا کو فوری طور پر جزوِبدن بنانا ہے۔ آج کی تیزرفتار

میں ہر دوسرا فرد خراب نظامِ ہاضمہ اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہے اور آم اس کا مؤثر حل ہے۔ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ماہرین نے اس کا عملی مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے 36 خواتین و حضرات کو دو گروہوں میں تقسیم کیا۔ ان میں سے ایک گروہ کو روزانہ 300 گرام آم کھلایا گیا اور دوسرے گروہ کو فائبر کا پاؤڈر دیا گیا۔ دونوں گروہوں کی غذا میں پروٹین،کیلوریز، کاربوہائیڈریٹس، فائبر اور پروٹین کی مقدار یکساں رکھی گئی تھی۔ایک ماہ بعد دونوں گروہوں نے قبض کم ہونے کا اعتراف تو کیا لیکن آم کھانے والوں میں اس کا اثر بہت نمایاں تھا۔ اس سے ثابت ہوا کہ بہترین اور مہنگے فائبر سپلیمنٹ ایک طرف رکھ کر آم کھایا جائے تو اس کا فائدہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یونیورسٹی کی پروفیسر سوزین مارٹیس ٹالکوٹ نے بتایا کہ آم قبض دور کرنے، آنتوں کی جلن کم کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے کا زبردست نسخہ ہے۔ اس میں موجود فائبر کسی بھی سپلیمنٹ سے بہتر ہیں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎