بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

اب 16 سال سے کم عمر بچے واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  17:07

لندن: برطانیہ سمیت یورپی یونین میں اب 16 سال سے کم عمر افراد واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس سے پہلے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے عمر کی حد 13 سال تھی لیکن سخت یورپین ڈیٹا پرائیویسی قوانین متعارف کرائے جانے کے بعد یہ حد بڑھا دی گئی ہے۔ واٹس ایپ اب صارفین سے کہے گا کہ وہ نئی پرائیویسی پالیسی کی تصدیق کرتے ہوئے 16 یا اس سے زیادہ عمر ہونے کا اقرار کریں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ واٹس ایپ صارفین سے صرف پرائیویسی ایگریمنٹ پر ہی اقرار کرائے گا یا عمر کی تصدیق کے

لیے کوئی کاغذی ثبوت بھی طلب کرے گا۔25 مئی سے نافذ ہونے والی نئی جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کے تحت صارفین کو اس بات کا اختیار ہے کہ کمپنیاں ان کا ڈیٹا کیسے محفوظ اور استعمال کریں۔ جی ڈی پی آر انٹرنیٹ کی ایجاد کے بعد آن لائن پرائیویسی کے حوالے سے سب سے بڑی تبدیلی ہے۔ اب یورپی صارفین کو یہ حق مل گیا ہے کہ کمپنیاں ان کا کونسا ڈیٹا محفوظ کریں اور کونسا ڈیلیٹ کریں۔۔۔۔۔ 2009 میں قائم ہونے والی واٹس ایپ کے جنوری 2018 میں 1.5 ارب صارفین تھے۔یورپی یونین میں واٹس ایپ کے لیے اس سے پہلے بھی کافی مشکلات کھڑی ہو چکی ہیں۔ پچھلے دنوں یورپی حکومتوں نے وٹس ایپ پر اپنی ملکیتی ایپ فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئرکے منصوبے پر کافی تنقید کی تھی

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎