بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ایسا علاقہ جہاں بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد تھی

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  17:33

برازیل کے ایک دور افتادہ جزیرے پر 12 سال کے بعد کسی بچے کی پیدائش پر جشن منایا جا رہا ہے۔اس جزیرے پر بچہ پیدا کرنے پر پابندیاں تھیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق فرنینڈو ڈی نورونہا جزیرہ برازیل کے معروف شہر نیٹال سے 370 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور یہاں تقریباً تین ہزار افراد آباد ہیں جبکہ یہاں کے ہسپتال میں کوئیمیٹرنٹی وارڈ نہیں ہے۔جو مائیں امید سے ہوتی ہیں ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ بچے کی ولادت کے لیے مین لینڈجائیں.بہر حال جزیرے پر ایک خاتون کے ہاں ایک بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور

وہ اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں ان کے حاملہ ہونے کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا اور وہ اس ولادت پر حیرت زدہ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ جمعے کی شب مجھے درد محسوس ہوا اور جب میں باتھ روم گئی تو میں نے دیکھا کہ میرے پاؤں کے درمیان سے کوئی چیز باہر آ رہی ہے۔اسی وقت بچے کے والد آئے اور انھوں نے بچے کو اٹھایا۔ وہ ایک لڑکی تھی۔میں حیرت زدہ رہ گئی۔بعد میں بچی کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔مقامی انتظامیہ نے ایک بیان میں اس بچی ولادت کی تصدیق کی ۔بیان میں کہا گیا کہ بچی کی ماں اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتی اور اس کے ہاں گھر میں ولادت ہوئی۔اہل خانہ کا کہنا تھاکہ انھیں بچی کی والدہ کے حاملہ ہونے کا علم نہیں تھا۔س نادر ولادت کا جشن منانے کے لیے مقامی رہائشی اس گھر کے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ بچی کے لیے کپڑے وغیرہ عطیہ کر رہے ہیں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎