بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

اہم شہروں میں طوفانی بارشیں،انتظار کی گھڑیاں ختم ،پری مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز کب ہورہاہے، محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی

  جمعرات‬‮ 14 جون‬‮ 2018  |  4:40

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ جمعہ کی رات سے جمعرات تک شدید بارشیں ہوں گی، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر ،اسلام آباد، راولپنڈی، مری میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بھی بارشیں ہوں گی، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، میانوالی، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال میں اتوار سے بدھ تک، ڈی آئی خان، ڑوب، سبی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویڑن ،بدین، ٹھٹھہ، کراچی، میرپور خاص ڈویڑن میں پیر سے جمعرات تک بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار760 میگاواٹ تک

گیا، طلب 23 ہزار 920 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی فراہمی 18 ہزار 160 میگاواٹ ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ٗبجلی چوری والے فیڈروں کے ساتھ ساتھ کم نقصانات والے فیڈروں پر بھی چھ سے 11 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎