بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

ننانوے رنز کی سنچری!

  منگل‬‮ 19 جون‬‮ 2018  |  14:19

کرکٹ کی تاریخ یوں تو کئی ناقابل یقین واقعات سے بھری پڑی ہے، دنیا کے کھلاڑیوں نے کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں مگر پاکستان کا ایک ایسا مایہ ناز بلے باز بھی ہے جس کو ننانوے رنز کی سنچری اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ 1997میں دور ہ سری لنکا میں سائیڈ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم بیٹنگ کر رہی تھی اور اس کی اننگز جاری تھی ۔کریز پر انضمام الحق موجود تھے، پاکستانی ٹیم پلان کے مطابق اپنے مقررہ ہدف سے سکور اوپر لے جاچکی تھی اور اننگز ڈیکلیئر کرنے کا

ڈیکلیئر کرنے کا سوچا جا رہا تھا ۔ انتظار صرف اس بات کا تھا کہ انضمام الحق اپنی سنچری مکمل کریں تو اننگز ڈیکلیئر کی جائے۔جونہی گرائونڈ کے ایک جانب موجود سکور بورڈ پر انضمام کا سکور سو رنز دکھائی دیا تو کپتان نےتو کپتان نے اننگز ڈیکلیئر کر دی اور کھلاڑیواپس پویلین میں چلے گئے۔ کچھ دیر بعدجیسے ہی دوسری ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ سکور بورڈ والے سے غلطی ہو گئی ہے اور اس نے انضمام الحق کی اننگز میں غلطی سے ایک رنز کا اضافہ کر دیا تھا

جس کے باعث سکور بورڈ پر انضمام کا سکور 100رنز دکھایا گیا۔اب ایسا تو ہو نہیں سکتا تھا کہ انضمام الحق کو 100رنز مکمل کرنے کیلئے دوبارہ بیٹنگ دی جاتی توسکور بورڈ والے کی اس غلطی کے مداوے کے طور پر انضمام الحق کو ایک رنز بغیر کھیلے دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ پاکستانی ٹیم کی اننگز ڈیکلیئریشن کی غیر اعلانیہ شرط ہی انضمام الحق کی سنچری رکھی گئی تھی تو انضمام الحق کے فرسٹ کلاس کیرئیر میں اس اننگز کو سنچری ہی لکھا جائے۔ یوں انضمام الحق دنیا کے واحد بلے باز ہیں جن کے کیرئیر میں ننانوے رنز کی ایک سنچری جڑی ہوئی ہے۔

دن کی بہترین پوسٹ پڑھنے کے لئے لائف ٹپس فیس بک پیج پر میسج بٹن پر کلک کریں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎