بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ڈائٹ کولڈ ڈرنک پینے سے آپ کے جسم میں

  بدھ‬‮ 27 جون‬‮ 2018  |  10:15

اس سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ پہلی دفعہ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ آپ ڈائٹ کوک کو ہاتھ لگانے سے بھی ڈریں گےنیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) میٹھے مشروبات کے نقصانات سے خوفزدہ لوگ ڈائٹ کولڈ ڈرنکس پیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کا کوئی نقصان نہیں ہوتا، تاہم اب سائنسدانوں نے ان کے متعلق بھی ایسا انکشافکر دیا ہے کہ لوگ ڈائٹ ڈرنکس کو بھی ہاتھ لگانے سے ڈریں گے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف مشی گن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”ڈائٹ ڈرنکس کا استعمال دماغ کے Caudate headنامی حصے کو بہت

سست کر دیتے ہیں۔ یہ وہ حصہ ہے جو انسان میں خوشی اور اطمینان کا احساس پیدا کرتا ہے۔ چنانچہ ڈائٹ کوک اور دیگر ایسے مشروبات کا مسلسل استعمال انسان کو ڈپریشن اور مسلسل غم کی کیفیت میں مبتلا کر دیتا ہے۔تحقیقاتی نتائج کے مطابق ڈائٹ ڈرنکس میٹھے مشروبات کی طرح براہ راست انسان کو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا نہیں کرتے، تاہم یہ انسان کے میٹابولزم میں ایسی خوفناک تبدیلی کرتے ہیں کہ وہ دوسرے درجے کی ذیابیطس میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ چنانچہ انجام دونوں طرح کے مشروبات کا ایک ہی ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ان سے جسم میں ایسی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو ہائپرٹینشن ، دل کی بیماریوں اور موٹاپے کا سبب بنتی ہیں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎