Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بانجھ پن اور مردانہ کمزوری سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے کمپیوٹر کے ساتھ کبھی بھی یہ کام نہ کریں، سائنسدانوں نے مردوں کو وارننگ دے دی

  بدھ‬‮ 27 جون‬‮ 2018  |  10:14

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ہر نوجوان لیپ ٹاپ وغیرہ استعمال کر رہا ہے لیکن سائنسدانوں نے لیپ ٹاپ استعمال کرنے کے ایک طریقے کے متعلق ایسا خوفناک انکشاف کر دیا ہے جو ہر نوجوان کو معلوم ہونا چاہیے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں نے 29نوجوانوں پر کی گئی تحقیق کے نتائج بتایا ہے کہ”اکثر نوجوان لیپ ٹاپ گود میں رکھ کر تادیر کام کرتے رہتے ہیں جو کہ ان کی جنسی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ اس سے نہ صرف وہ مردانہ کمزوری کا شکار ہوتے ہیں بلکہ انہیں بانجھ پن کا مرض بھی لاحق

ہو جاتا ہے۔“یونیورسٹی آف نیویارک کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”لیپ ٹاپ کا درجہ حرارت 31سے 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اور اگر اسے گود میں رکھا جائے تو اتنا زیادہ درجہ حرارت مردوں کی جنسی صحت کو بے حد نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کے علاوہ برقی مقناطیسی تابکاری بھی مردوں کے لیے ضرررساں ہوتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں مردوں میں عضو مخصوصہ کی ایستادگی کو متاثر کر تی ہیں اور ان کے سپرمز کو تباہ کرتی ہیں