Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اگر آپ روزانہ مٹھی بھر کر یہ چیز کھا لیں تو ہمیشہ ذیا بیطس سے محفوظ رہیں گے

  بدھ‬‮ 27 جون‬‮ 2018  |  10:14

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خشک میوہ جات کے بے شمار طبی فوائد سے ہم آگاہ ہیں اور اب سائنسدانوں نے ان کا ایک اور ایساحیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ ہر کوئی انہیں اپنی خوراک کا باقاعدہ حصہ بنا لے گا۔ میل آن لائن کے مطابق کینیڈا کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”روزانہ ایک مٹھی (تقریباً75گرام)بادام، کاجو ، اخروٹ اور دیگر خشکمیوہ جات کھانے سے آدمی شوگر سے محفوظ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ مٹھی بھر خشک میوے کھانے سے دوسرے درجے کی ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کا لیول بھی کنٹرول میں رہتا ہے، چنانچہ ذیابیطس کے

مریضوں کو بالخصوص خشک میوہ جات کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔“یونیورسٹی آف ٹورنٹوکے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ذیابیطس کے 117مریضوں پر تجربات کیے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مرسڈیز سوٹوز پریٹو کا کہنا تھا کہ”ان مریضوں میں سے ایک گروپ کو ہم نے تین ماہ تک روزانہ 75گرام مکس خشک میوہ جات کھانے کو کہا۔ جب تین ماہ بعد ان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو دوسرے مریضوں کی نسبت ان کی بلڈ شوگر کنٹرول میں تھی۔ “ ڈاکٹر مرسیڈیز کا مزید کہنا تھا کہ ”خشک میوہ جات کے ذیابیطس کو روکنے کے فائدے کے علاوہ کولیسٹرول اور ان پروٹینز کے لیول کو بھی کم کرتے ہیں جو دل کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ ایسے پروٹینز کو Apo-Bکہا جاتا ہے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎